قومی

CBI Inquiry against Mahua Moitra: ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا معاملے میں لوک پال نے دیا سی بی آئی جانچ کا حکم- بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے کا دعویٰ

رشوت لے کرپارلیمنٹ میں سوال پوچھنے کے الزام میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کی مشکلات میں ہر روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اینٹی کرپشن پینل نے مہوا موئترا کے معاملے کی سی بی آئی جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے یہ دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے ہی مہوا موئترا پر رشوت لے کر پارلیمنٹ میں سوال پوچھنے کا الزام عائد کیا تھا۔ نشی کانت دوبے نے اس معاملے میں وزیر انفارمیشن اینڈ ٹکنا لوجی کو خط بھی لکھا تھا۔

نشی کانت دوبے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پرپوسٹ کیا، “لوکپال نے آج میری شکایت پر ملزم رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کے قومی تحفظ کو گروی رکھ کر بدعنوانی کرنے پرسی بی آئی انکوائری کا حکم دیا۔” نشی کانت دوبے جھارکھنڈ کے گوڈا سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہیں جبکہ مہوا موئترا مغربی بنگال کے کرشنانگر سے ترنمول کانگریس کی پارلیمنٹ ہیں۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے ہی الزام لگایا تھا کہ مہوا موئترا نے پارلیمانی اکاونٹ کا لاگ ان آئی ڈی اور پاس ورڈ بزنس مین درشن ہیرانندانی کے ساتھ شیئرکیا تھا۔ ہیرا نندانی نے ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کی طرف سے سوال پوسٹ کئے۔

مہوا موئترا نے تسلیم کیا لاگ ان پاس ورڈ شیئر کرنے کی بات

ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے پہلے ان الزامات کو غلط بتایا تھا۔ بعد میں ہیرانندانی کے قبول نامہ کے بعد مہوا موئترا نے بھی تسلیم کیا کہ انہوں نے اپنے اکاونٹ کا لاگ ان پاس ورڈ ہیرا نندانی کو شیئرکیا تھا۔ انہوں نے درشن ہیرا نندانی کو اپنا پرانا دوست بتایا ہے۔ حالانکہ مہوا موئترا نے پیسے لے کرسوال پوچھنے کے الزامات کو خارج کیا ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

25 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

1 hour ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

1 hour ago

Preeti Shekhar Slams Prashant Kishor: ’اپنی اوقات میں رہیے پرشانت کشور‘، بی جے پی کی جنرل سکریٹری پریتی شیکھر کا پی کے پر سخت حملہ

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…

2 hours ago