قومی

Case of Omar Abdullah And Estranged Wife Payal Abdullah : کیا اب عمرعبداللہ اور ان کی اہلیہ پائل عبداللہ کے بیچ ہوجائے گا طلاق؟ سپریم کورٹ نے دی یہ ہدایت

سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور ان کی اہلیہ پائل عبداللہ کو سپریم کورٹ کے ثالثی مرکز میں ثالثی کے لیے حاضر ہونے کی ہدایت کی۔ عمر عبداللہ نے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ گزشتہ 15 سال سے الگ رہ رہے ہیں اور ان کی شادی مکمل طور پر ٹوٹ چکی ہے۔ عمر عبداللہ اور پائل عبداللہ دونوں کی شادی 1994 میں ہوئی تھی۔ وہ 2009 سے ساتھ نہیں رہ رہے ہیں۔ ان کے دو بیٹے ہیں۔عمر عبداللہ نے سب سے پہلے فیملی ہائی کورٹ میں ظلم کی بنیاد پر مقدمہ دائر کیا تھا۔ تاہم، 30 اگست 2016 کو، فیملی کورٹ نے ان کی طلاق کی درخواست مسترد کر دی کیونکہ وہ ثابت نہیں کر سکے کہ ان کی شادی مکمل طور پر ٹوٹ چکی ہے۔

عمر عبداللہ نے فیملی کورٹ کے حکم کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، لیکن دسمبر 2023 میں جسٹس وکاس مہاجن اور جسٹس سنجیو سچدیوا کی ڈویژن بنچ نے فیملی کورٹ کے حکم کو برقرار رکھا۔جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس احسن الدین امان اللہ کی بنچ نے ہدایت دی کہ دونوں فریق کسی تصفیہ تک پہنچنے کے لیے ثالثی کے لیے سپریم کورٹ کے ثالثی مرکز میں حاضر ہو سکتے ہیں۔ابتدائی طور پر عمر عبداللہ کے وکیل سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے کہا کہ دونوں فریق 15 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہ رہے ہیں۔ وہ الگ رہ رہے ہیں۔

پچھلی بار عدالت نے عمر عبداللہ کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پائل عبداللہ سے جواب طلب کیا تھا۔ پائل عبداللہ کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے سینئر وکیل شیام دیوان نے عدالت میں کہا تھا کہ کم از کم ایک بار ثالثی کی کوشش کی جانی چاہیے۔اس پر عمر عبداللہ کے وکیل کپل سبل نے کہا تھا کہ وہ ثالثی کے لیے جا سکتے ہیں، لیکن یہ مصالحت کے لیے ہے۔ تصفیہ کے لیے نہیں، لیکن بالآخر وہ ثالثی کیلئے راضی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شادی ٹوٹنے کی صورتحال کو مکمل طور پر ختم کرنا ضروری نہیں لیکن پھر بھی وہ ثالثی پر آمادہ ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

44 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

44 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago