قومی

CM Yogi PM Modi Meeting: پی ایم مود ی سے دہلی میں سی ایم یوگی کی ملاقات، یوپی کی سیاست میں ہلچل تیز، کابینہ میں توسیع یا کچھ اور؟

اتر پردیش کی سیاست کے نقطۂ نظر سے پیر، 5 جنوری 2026 کا دن خاصا اہم رہا، جب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دارالحکومت دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اگرچہ سرکاری طور پر اسے محض خیرسگالی ملاقات قرار دیا گیا، لیکن 2027 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اس ملاقات کے گہرے سیاسی معنی نکالے جا رہے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات تقریباً تیس منٹ تک جاری رہی، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں تیز ہو گئیں۔ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی رہنمائی ’’نئے اتر پردیش‘‘ کی ترقیاتی سفر کے لیے مسلسل توانائی کا ذریعہ ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں اتر پردیش میں طویل عرصے سے زیر التوا کابینہ میں توسیع اور خصوصی سرمایہ کاری خطے جیسے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

سی ایم یوگی نے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی رہنمائی نئے اتر پردیش کی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ اس ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ کا بی جے پی کے ورکنگ صدر نتن نبین سے ملاقات کا بھی پروگرام طے ہے، جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ حکومت اور تنظیم کے درمیان تال میل کو مضبوط کرنے پر بھی غور ہو رہا ہے۔سیاسی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں سب سے اہم موضوع یوگی کابینہ کی توسیع رہا۔ اس وقت یوگی حکومت میں 54 وزراء شامل ہیں، جب کہ آئینی طور پر یہ تعداد 60 تک ہو سکتی ہے، یعنی ابھی 6 عہدے خالی ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ 2027 کے انتخابات سے قبل ان خالی عہدوں کو پُر کر کے علاقائی اور سماجی توازن قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس دوران سی ایم یوگی نے ریاست میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق رپورٹ بھی وزیر اعظم کو پیش کی۔

بی جے پی 2027 کے اسمبلی انتخابات کو لے کر پوری طرح سرگرم نظر آ رہی ہے۔ حال ہی میں پنکج چودھری کو او بی سی چہرے کے طور پر ریاستی صدر بنانے کے بعد پارٹی نے اپنے سیاسی ارادے واضح کر دیے ہیں۔ او بی سی، دلت اور اعلیٰ ذات کے ووٹروں کے درمیان توازن قائم کرنے کے لیے کچھ نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے، جبکہ بعض موجودہ وزراء کی چھٹی بھی ہو سکتی ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پوری مشق 2027 کے انتخابی مشن کا اہم حصہ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Balendra Shah India Visit: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ آج پہنچیں گے بھارت، پیر کو وزیر اعظم مودی کے ساتھ ہوگی اہم ملاقات

بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت اور نیپال کے درمیان…

14 minutes ago

Rajasthan Road Accident: راجستھان میں دو خوفناک سڑک حادثے، 12 افراد جاں بحق، ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی موت

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حادثے کی ممکنہ وجہ ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آنا بتائی…

1 hour ago

Delhi AQI Today: دہلی کی فضا میں گھلا زہر، کئی علاقوں میں سانس لینا دشوار، جانئے کہاں کتنا ہے اے کیو آئی

فی الحال دہلی-این سی آر میں گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے…

3 hours ago

Cricketer Yuzvendra Chahal Joins BJP: بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل نے سیاست میں رکھا قدم، بی جے پی میں شمولیت کے بعد ملی بڑی ذمہ داری

بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف اسپنر یوزویندر چہل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)…

11 hours ago