قومی

Delhi Shalimar Bagh Bulldozer Action: شالیمار باغ میں 143 مکانات پر چلے گا بلڈوزر، 30 مئی تک گھر خالی کرنے کا دہلی ہا ئی کورٹ کا الٹی میٹم

نئی دہلی :دہلی کے شالیمار باغ علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑی کارروائی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے 143 مکانات کو خالی کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رہائشیوں کو 30 مئی تک کا وقت دیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت کے بعد ان غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے لیے بلڈوزر چلایا جائے گا۔یہ فیصلہ جسٹس پرتھیبا سنگھ اور جسٹس مدھوجین کی بنچ نے سماعت کے دوران سنایا۔ عدالت نے مقامی رہائشیوں اور مختلف سرکاری محکموں کے دلائل تفصیل سے سننے کے بعد پایا کہ مکان مالکان اپنی تعمیرات کے حق میں کوئی بھی معتبر دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہے۔دوسری جانب دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر سرکاری محکموں نے عدالت میں ثبوت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تمام مکانات سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ان عمارتوں کو غیر قانونی طریقے سے پانچ سے 6 منزل تک تعمیر کیا گیا ہے اور تقریباً 24 میٹر زمین پر قبضہ کیا گیا ہے۔

عدالت نے علاقے کی خستہ حال صورتحال پر بھی تشویش ظاہر کی۔ عدالت کے مطابق سڑک اتنی تنگ ہو چکی ہے کہ ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور اسکول بس جیسی ضروری خدمات کی گاڑیاں بھی آسانی سے گزر نہیں پاتیں، جس کی وجہ سے اکثر ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ حالات کو بہتر بنانے اور دہلی ماسٹر پلان 2021 پر عملدرآمد کے لیے سڑک کو 30 میٹر تک چوڑا کرنا ضروری ہے، اسی لیے غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

عدالت کے حکم کے مطابق یہ غیر قانونی تعمیرات میکس روڈ شالیمار ًباغ گاؤں (حید پور گاؤں) کی سڑک نمبر 320 پر واقع ہیں، جو رنگ روڈ  سے جڑی ہوئی ہے اور ٹریفک کے لحاظ سے نہایت اہم راستہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ضلع انتظامیہ کے سروے میں 670 میٹر کے علاقے میں 143 مکانات کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں 157 خاندان رہائش پذیر ہیں۔ ان مکانات میں تقریباً 750 افراد مقیم ہیں۔ سماعت کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ بیشتر عمارتیں پانچ سے چھ منزلہ ہیں اور تمام تعمیرات غیر قانونی طور پر سرکاری زمین پر قائم کی گئی ہیں۔عدالت نے واضح کیا کہ شہری سہولیات کی بہتری اور ٹریفک مسائل کے حل کے لیے یہ کارروائی ضروری ہے۔ اس فیصلے کے بعد علاقے میں رہنے والے افراد میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ انتظامیہ نے جلد کارروائی کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

10 minutes ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

37 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

1 hour ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

1 hour ago