سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکہ اورایران کے درمیان جاری امن مذاکرات کے حوالے سے کانگریس لیڈرسلمان خورشید نے کہا کہ اگرمذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلتا ہے توحالات کوخراب ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔ تاہم، اگربات چیت صحیح طریقے سے نہیں کی گئی، یا وہ ایک دوسرے کوسمجھنے یا متفق ہونے میں ناکام رہے، تو صورتحال قابوسے باہرہو جائے گی۔ یہ پیش گوئی کرنا ناممکن ہے کہ آیا ایک اورجنگ چھڑ جائے گی۔ آج دنیا کے کئی حصوں میں مخالفت ہورہی ہے۔ یورپ اورامریکہ میں عوام کی طرف سے اس مخالفت کا اظہارکیا جا رہا ہے۔ اسرائیل سمیت ہرجگہ مخالفت کا اظہارکیا جا رہا ہے۔
سلمان خورشید نے پوچھا، “توکیا وہاں کی قیادت ایک اورجنگ شروع کرنے کی ہمت کرے گی، یہ جانتے ہوئے کہ پوری دنیا پراس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے؟” انہوں نے کہا، “ہم چاہتے ہیں کہ دوبارہ جنگ نہ ہو، بلکہ امن ومحبت برقرار رہے۔ لیکن بدقسمتی سے جوکردارہمیں ادا کرنا چاہئے تھا کہ ہم امن کے سفیرہیں اوردنیا کومثبت مشورے دیتے ہیں۔ حکومت محض خاموش تماشائی بنی رہی۔”
پاکستان کا کردارپی ایم مودی کے لئے ایک جھٹکا
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی پرگہری تشویش کا اظہارکیا۔ انہوں نے امریکہ اورایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردارکو وزیراعظم نریندرمودی کے لئے بڑا دھچکا قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران جنگ بندی میں پاکستان کا کردارپی ایم مودی کی سفارت کاری کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ’’بمباری اورحملہ‘‘ کی مہم روک دی۔
جے رام رمیش نے کہا کہ دوہفتے کے لئے دونوں فریق کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے 10 نکاتی تجاویزکوقبول کرلیا۔ اس کے بعد ایران نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی امن مذاکرات پہل کوقبول کرلیا اوردوہفتے کے لئے آبنائے ہرمز(اسٹریٹ آف ہرمز) سے محفوظ راستہ دینے کے ساتھ ساتھ فوجی مہم کوروکنے پررضامندی ظاہرکی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریق کے درمیان بات چیت کی میزبانی کرنے میں پاکستان نے اہم کردار نبھایا ہے۔
ہیلتھ کیئر اور ایف ایم سی جی کے شعبے کی کمپنی کُوپڈ لمیٹڈ (Cupid Ltd)…
آئی ٹی سٹی، ویلنیس سٹی، نیمش نگر اور ورون وہار سمیت 4 بڑے ترقیاتی منصوبوں…
ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…
پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…
بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…
پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…