Union Budget 2024: وزیراعظم نریند رمودی کے 3.0 کے پہلے بجٹ سے متعلق بی جے پی کے لیڈران جم کرتعریف کررہے ہیں۔ وہیں اس بجٹ سے متعلق لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈراور کانگریس کے قدآورلیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر تنقید کی ہے۔ راہل گاندھی نے اسے کرسی بچاؤ بجٹ قرار دیا ہے۔
راہل گاندھی نے اس بجٹ کو اتحادیوں کو خوش کرنے والا بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں دیگر ریاستوں کی قیمت پر ان سے (اتحادیوں سے) کھوکھلے وعدے کئے گئے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ بجٹ اپنے دوستوں کو خوش کرنے کے لئے لایا گیا ہے۔ اس سے اے اے (اڈانی-امبانی) کو فائدہ ہوگا اور عام ہندوستانیوں کو کوئی راحت نہیں ملے گی۔ اتنا ہی نہیں راہل گاندھی نے اس بجٹ کو کاپی پیسٹ قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بجٹ کانگریس کے انتخابی منشوراور گزشتہ بجٹ سے کاپی کیا گیا ہے۔
بجٹ پر ملیکا ارجن کھڑگے نے بھی اٹھایا سوال
دوسری جانب، کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے بھی اسے کاپی پیسٹ بجٹ قرار دیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا، کانگریس کے انصاف کے ایجنڈے کو ٹھیک طرح سے کاپی بھی نہیں کرپائے۔ مودی حکومت کا نقلی بجٹ۔ مودی حکومت کا بجٹ اپنے الائنس کے ساتھیوں کو ٹھگنے کے لئے آدھی ادھوری ریوڑیاں بانٹ رہا ہے، تاکہ این ڈی اے بچی رہے۔ یہ ملک کی ترقی کا نہیں مودی حکومت بچاؤ بجٹ ہے۔
بھارت ایکسپریس–
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…