قومی

Budget 2023 Expectations: لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے مودی حکومت کھولے گی عوام کے لئے خزانہ؟ نرملا سیتا رمن سے عوام کو امیدیں

Parliament Budget Session 2023: وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری کو مودی حکومت کی دوسری مدت کار کا آخری بجٹ پیش کریں گی۔ 2024 میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن سے قبل یہ مودی حکومت کا آخری مکمل بجٹ ہوگا۔ اس لحاظ سے کہا جا رہا ہے کہ نرملا سیتا رمن کے اس بجٹ میں انتخابی جھلک بھی واضح طور پرنظرآئے گی۔ اس بجٹ سےعام آدمی کی بھی امیدیں وابستہ ہیں۔

کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں جن موضوعات کے سہارے مسلسل مودی حکومت کوگھیرنے کی کوشش کرتی آرہی ہیں یا آنے والے دنوں میں گھیرنے کی کوشش کرے گی یا لوک سبھا الیکشن کے پیش نظرانتخابی موضوع بنانے کی کوشش کریں گی۔ ان تمام موضوعات کی کاٹ اس بارکے بجٹ میں دکھائی پڑسکتی ہے۔ ویسے بھی انتخابی سیاست میں اب تک ناقابل شکست رہنے والے وزیراعظم نریندر مودی کا یہ کام کرنے کا سیاسی اندازہو کہ وہ اپنے الیکشن میں اترنے سے پہلے اپوزیشن کو لاچاربناکراسے اپنے پچ پراترنے کو مجبور کردیتے ہیں۔

اسکیموں کے لئے رقم میں اضافہ کا ہوسکتا ہے اعلان

مانا جا رہا ہے کہ مودی حکومت کے اس آخری بجٹ کے پٹارے سے سب کے لئے کچھ نہ کچھ سوغات نکلنے والی ہے۔ بجٹ کو لے کرحکومت کی تیاریوں اور ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا رہا ہے کہ مودی حکومت تمام فلاحی اسکیموں میں کل ملاکر الاٹ رقم میں بڑا اضافہ کرسکتی ہے۔

بے روزگاری کے معاملے میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مسلسل سیاسی حملے کا سامنا کر رہی مودی حکومت اپنے آئندہ بجٹ میں روزگارکے مواقع اورتعداد کو بڑھانے پرخاص توجہ دینے جا رہی ہے۔ اس کے لئے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ چھوٹے اورمتوسط صنعتوں کے لئے بھی خصوصی اعلان کیا جا سکتا ہے۔ شہری کے ساتھ ساتھ  دیہی علاقوں میں بھی روزگار کے مواقع کو بڑھانے پر دھیان دیا جائے گا۔

دیہی علاقوں میں روزگارکے سب سے بڑھے وسائل منریگا اسکیم میں الاٹ رقم کو بھی اس سال بڑھایا جائے گا۔ کھیتی کسانی کے ساتھ ہی زرعی اورزراعت سے وابستہ دیگر علاقوں کے لئے خصوصی اعلان کرتے ہوئے حکومت اپنا خرچ بڑھائے گی تاکہ دیہی علاقوں میں روزگار میں اضافہ کے ساتھ ہی لوگوں کی آمدنی بھی بڑھے کیونکہ اس سے ایک طرف جہاں مطالبہ بڑھے گا۔ وہیں دوسری طرف مطالبہ بڑھنے سے معیشت میں تیزی بھی آئے گی۔ مہنگائی سے پریشان لوگوں کو راحت دینے کے لئے بھی حکومت بجٹ میں اہم اعلانات کرسکتی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

33 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

45 minutes ago