قومی

Home Minister Amit Shah in Karnataka: دہشت گردی، آرٹیکل 370 اور رام مندر… کرناٹک الیکشن سے پہلے وزیر داخلہ امت شاہ نے چلا داؤں

Amit Shah in Karnataka: مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کرناٹک کے ایک روزہ دورے پر ہیں۔ امت شاہ نے ہبلی میں کہا تھا کہ جدید ہندوستان میں نوجوانوں کا بڑا کردارہے۔ امت شاہ نے ہبلی کے ایلئی بی وی بی تکنیکی ادارے کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پرتقریب کا افتتاح کرنے کے بعد ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا مقصد ہندوستان کو ایک عظیم ملک بنانا ہے، جس کے لئے نوجوانوں کا کردار فیصلہ کن ہے۔ ملک کی صلاحیت کو دنیا کو دکھانے اوراسے دنیا میں نمبرایک بنانے کی کوشش کی ہے۔

امت شاہ نے دھارواڑ میں ایک روڈ شو کیا۔ اس دوران حامیوں کی زبردست بھیڑنظرآئی۔ اس کے بعد امت شاہ نے بیلگاوی میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا، ”جے ڈی ایس اورکانگریس آپ کو دو ٹیم (پارٹی) بھلے ہی دکھائی دیتے ہوں گے، لیکن جے ڈی ایس کو گیا آپ کا ہرووٹ آخرمیں کانگریس کے ہی کام آنے والا ہے۔ کرناٹک اورہندوستان کی ترقی صرف اور صرف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہی کرسکتی ہے“۔

 

آرٹیکل 370 سے متعلق کانگریس پرتنقید

وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا، ’70 سال سے کانگریس پارٹی آرٹیکل 370 کو… نہرو کی بھول کوایک بچے کی طرح گود میں کھلا رہی تھی۔ ہم نے آرٹیکل 370 کو اکھاڑ کرکشمیر کو ہمیشہ کے لئے ہندوستان کے ساتھ جوڑ دیا۔ وزیراعظم مودی نے ہندوستان کے وقارکو آسمان تک پہنچانے کا کام کیا ہے’۔ امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کا کام وزیراعظم نریندرمودی نے کیا ہے۔ کشمیرسے آرٹیکل 370 ہٹانے کا اورایودھیا میں رام مندربنانے کا کام وزیراعظم مودی نے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Budget 2023 Expectations: لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے مودی حکومت کھولے گی عوام کے لئے خزانہ؟ نرملا سیتا رمن سے عوام کو امیدیں

وزیراعظم مودی کی جم کر تعریف کی

اس سے پہلے ہبلی میں امت شاہ نے بی وی بی انجیئنرنگ کالج میں ایک اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ کرناٹک پرہبلی پہنچے وزیرداخلہ نے وزیراعظم مودی کی جم کرتعریف کی۔ بی وی بی انجینئرنگ کالج کے’امرت مہوتسو’ کو مخاطب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ‘سبھی کو وزیراعظم مودی کی طرح اپنی زندگی اپنے ملک کے لئے جینا چاہئے اورہندوستان کو دنیا کا نمبرایک ملک بنانے کے لئے کام کرنا چاہئے’۔ امت شاہ کے کرناٹک دورے کو لے کرپارٹی کے لیڈران اورکارکنان میں جوش دیکھا گیا۔ آئندہ اسمبلی الیکشن کے پیش نظرامت شاہ کے اس دورے کو کافی اہم مانا جا رہا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

18 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

18 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

53 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

1 hour ago