بھارت ایکسپریس۔
مایاوتی کے جانشین اوربہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے نیشنل کوآرڈینیٹرآکاش آنند نے مودی حکومت پربڑا حملہ کیا ہے۔ آکاش آنند نے کہا ہے کہ اگراس باربی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ اقتدارمیں آتی ہے توآئین خطرے میں آجائے گا۔ آکاش آنند نے کہا کہ صرف بی جے پی ہی نہیں، اگرکوئی بھی سیاسی پارٹی مکمل اکثریت کے ساتھ اقتدارمیں آتی ہے تویہ آئین اورجمہوریت کے لئے خطرہ ہے۔
آکاش آنند نے کہا کہ مایاوتی کووزیراعظم بنانا ہمارا مشن ہے۔ اس کے لئے ملک کا ہرکارکن کام کررہا ہے۔ بہوجن سماج پارٹی کا ہرایک کارکن کام کررہا ہے۔ سپورٹر-ووٹرکام کررہا ہے۔ ہم اکیلے اس کے لئے کام نہیں کررہے ہیں۔ ملک کی ڈیڑھ کروڑعوام کام کررہی ہے۔ بی ایس پی کا ووٹرخاموش ہے۔ آکاش آنند نے کہا کہ مایاوتی جی پوری طرح سے سرگرم ہیں۔
قابل ذکرہے کہ لوک سبھا الیکشن 2024 میں مایاوتی کی پارٹی بی ایس پی اپنے دم پراکیلے الیکشن لڑرہی ہے۔ اس نے کسی بھی پارٹی سے الائنس نہیں کیا ہے جبکہ 2019 کے الیکشن میں بی ایس پی نے سماجوادی پارٹی سے الائنس کیا تھا اوروہ 10 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ وہیں سماجوادی پارٹی اورکانگریس یوپی میں مل کرالیکشن لڑ رہی ہیں اوربی جے پی کو سخت ٹکردے رہی ہیں۔ حالانکہ کئی سیٹوں پربی ایس پی نے مضبوط امیدوارمیدان میں اتارا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یوپی میں بی ایس پی نے سب سے زیادہ مسلمانوں کو ٹکٹ دیا ہے اوراب وہ دلت اور مسلم ووٹوں کے ساتھ اپنے کھوئے ہوئے وقارکو حاصل کرنا چاہتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…