قومی

PM Modi On Congress: وزیر اعظم مودی نے سونیا گاندھی کو بنایانشانہ، راجستھان کی ریلی میں کہا – ‘جو الیکشن نہیں جیت سکتے…’

لوک سبھا انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے کی مہم زوروں پر ہے۔ بی جے پی کے اسٹار پرچارک کے طور پر، وزیر اعظم نریندر مودی اتوار (22 اپریل) کو راجستھان کے جالور پہنچے۔ یہاں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کانگریس کے لیڈران سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کو نشانہ بنایا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جو لوگ الیکشن نہیں جیت سکتے انہیں راجیہ سبھا کے ذریعے جتا کر بچایا جا رہا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں اور کانگریس کے ‘انڈیا’ اتحاد پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، “آپ نے دل کھول کر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو راجستھان سے راجیہ سبھا میں بھیجا، وہ کافی عرصے سے بیمار تھے، لیکن کیا آپ نے انہیں دوبارہ راجستھان میں دیکھا؟ جو الیکشن نہیں لڑ سکتے وہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔

پی ایم مودی نے سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کے بارے میں کیا کہا؟

کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کانگریس کے دور میں حکومت ریموٹ کنٹرول سے چلائی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا، “آج ملک کے نوجوان کانگریس کا چہرہ نہیں دیکھنا چاہتے،  خود کانگریس کی آج کی حالت کے قصوروار ہیں۔ جس پارٹی نے 60 سال حکومت کی اور ایک بار 400 سیٹیں جیتیں، آج وہ الیکشن نہیں لڑتی۔ 300 سیٹوں پر آج کانگریس کو امیدوار نہیں مل رہے ہیں۔

پی ایم مودی نے کہا، “آج اپوزیشن اتحاد کی پارٹیاں ملک میں 25 فیصد سیٹوں پر ایک دوسرے کے خلاف لڑ رہی ہیں، اگر انتخابات سے پہلے یہ صورتحال رہی تو انتخابات کے بعد کیا ہوگا؟” جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تیسری بار حکومت بنتے ہی گھر سے محروم افراد  کو گھر دیں گے۔ اگلی حکومت میں 3 کروڑ گھر بنائیں گے۔ یہ مودی کی گارنٹی ہے۔

پی ایم نے کہا- کانگریس نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے۔

مودی نے کہا کہ حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار راجستھان جانتا ہے کہ کانگریس کبھی بھی مضبوط ہندوستان نہیں بنا سکتی۔ آج کانگریس پارٹی کی جو حالت ہے اس کے ذمہ دار وہ خود ہیں۔ کانگریس نے اقربا پروری اور بدعنوانی کی دیمک پھیلا کر ملک کو کھوکھلا کردیا اور آج ملک کانگریس کو اس کے گناہوں کی سزا دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا، “راجستھان میں 5 سال تک اقتدار میں رہنے والی کانگریس کی حکومت نے بھی واٹر اسکیم میں گھپلہ کیا۔ ہم ہر گھر تک پانی پہنچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ کانگریس کا یہاں کے کسانوں کو پانی فراہم کرنے کا کبھی ارادہ نہیں تھا۔ “

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

8 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

8 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

8 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

8 hours ago