قومی

K. Kavita Judicial Custody Extended: بی آر ایس لیڈر کے کویتا کی عدالتی حراست میں 22 جولائی تک توسیع

راؤز ایونیو کورٹ نے دہلی شراب پالیسی کیس میں بدعنوانی سے متعلق کیس میں تہاڑ جیل میں بند بی آر ایس لیڈر کے کویتا کی عدالتی تحویل میں 22 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے بی آر ایس لیڈر کے کویتا کو میڈیکل چیک اپ کے لیے ایمس ریفر کردیاہے اور ایمس سے ان کی میڈیکل رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ اس سے قبل تہاڑ جیل میں بے ہوش ہونے کے بعد انہیں چیک اپ کے لیے دین دیال اسپتال لے جایا گیا تھا۔

کے کوتیا جن کو  16 جولائی کو دہلی کے دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، تہاڑ جیل میں رہنے کے دوران انہیں امراض نسواں کے مسائل اور تیز بخار ہو گیا۔ صحت کے کچھ مسائل کی وجہ سے انہیں ڈی ڈی یو اسپتال لے جایا گیا تھا۔ 46 سالہ بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) لیڈر کو اسپتال میں جانچ کے بعد واپس جیل بھیج دیا گیا۔کے کویتا کو 15 مارچ کو حیدرآباد میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے اس کے احاطے کی تلاشی لی اور دہلی ایکسائز پالیسی کیس سے منسلک منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں اس سے پوچھ گچھ کی۔ وہ اس وقت تہاڑ جیل میں عدالتی حراست میں ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

قدیمی مسجد ہٹانے کے مرکز کے حلف نامہ پربرہم ہوئے عمران مسعود، کہا- آج مسجد ہٹاوگے، کل مندروں کا کیا کروگے؟

دہلی کی 100 سال پرانی قدیمی مسجد ہٹانے کے مرکز کے حلف نامہ پر تنازعہ…

2 hours ago

World Bank India Poverty Reduction: غربت کی لکیر سے باہر آئے 49.6 کروڑ افراد، عالمی بینک کی رپورٹ میں بھارت کی بدلی ہوئی تصویر

عالمی بینک کی اکتوبر 2026 کی رپورٹ کے مطابق، 2011 سے 2023 کے درمیان بھارت…

2 hours ago