قومی

بی آرایس لیڈر کے کویتا کو عدالت سے بڑا جھٹکا، 18 جولائی تک بڑھی عدالتی حراست، شراب گھوٹالے میں لگے ہیں یہ الزام

Delhi Excise Policy Case: دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ مماملے میں بدعنوانی کے الزام میں تہاڑجیل میں بند بی آرایس لیڈرکے کویتا فی الحال تہاڑجیل میں رہیں گی۔ دہلی کی راؤز ایوینیو کورٹ نے بی آرایس لیڈرکے کویتا کی عدالتی حراست کی مدت کو 18 جولائی تک کے لئے بڑھا دیا ہے۔ کے کویتا سے شریک ملزم کے فون سے برآمد واٹس اپ چیٹ اور زمین سودے سے متعلق دستاویزوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

یکم دسمبر، 2022 کو ہوئی تھی کے کویتا کی انٹری

الزام ہے کہ عام آدمی پارٹی کو دہلی کی شراب پالیسی میں تبدیلی کے لئے 100 کروڑ روپئے رشوت کے طور پر دیئے گئے تھے۔ اس معاملے کی تحقیقات میں۔ کویتا کی انٹری یکم دسمبر 2022 کو ہوئی۔ سی بی آئی کی ایک ٹیم نے کے کویتا سے دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی تھی۔ ٹیم نے ان سے تقریباً 7 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

100 کروڑ کی رشوت دینے کا الزام

آپ کوبتا دیں کہ سی بی آئی نے عدالت میں بتایا تھا کہ دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ کے تحت عام آدمی پارٹی کو 100 کروڑ روپئے کی رشوت دینے میں کے کویتا نے بڑا کردارادا کیا ہے۔ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ایک بڑے تاجرکو شراب کی پالیسی کے ذریعے اس کی حمایت کرنے کا حکم دیا تھا۔ سی بی آئی کے مطابق، بی آر ایس لیڈر کے کویتا نے شراب کی پالیسی پر بحث کے لئے سرچندرا ریڈی کوآگے کیا تھا۔ دنیش اروڑہ نے بیان دیا ہے کہ ابھیشیک بوئن پلی نے بتایا تھا کہ وجے نائرکو 100 کروڑ روپئے دیئے گئے تھے۔ سی بی آئی نے اپنے دلائل کی حمایت میں سرکاری گواہ دنیش اروڑہ کے بیان کا حوالہ دیا تھا۔

سی بی آئی کے مطابق، دہلی شراب کی پالیسی مارچ سے مئی 2021 تک بنائی جا رہی تھی۔ تب ارون پلئی، بوچی بابو، بوئن پلی تاج، دہلی میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ سی بی آئی کا دعویٰ ہے کہ کے کویتا نے حیدرآباد کے ایک تاجرکے ساتھ سودا کیا تھا۔ وجے نائر، بی آرایس لیڈر کے کویتا کے رابطے میں تھے۔ کویتا نے تاجرسے 100 کروڑ روپئے کی پیشگی رقم کا بندوبست کرنے کوکہا تھا۔ آپ کوبتا دیں کہ سی بی آئی نے کے کویتا کوگرفتارکیا ہے۔ کے کویتا کو11 اپریل کو بدعنوانی کے ایک معاملے میں گرفتارکیا گیا تھا۔ کے کویتا شراب پالیسی گھوٹالہ سے متعلق ای ڈی کے پی ایم ایل اے کیس میں پہلے ہی عدالتی حراست میں ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Rahul Gandhi Manipur Visit: منی پور پہنچے راہل گاندھی … چورا چند پور کے ریلیف کیمپوں میں رہنے والے متاثرین سے کی ملاقات

پرینکا گاندھی نے لکھا، 'سیکڑوں لوگوں کی جانیں گئیں۔ ہزاروں لوگ ریلیف کیمپوں میں رہ…

13 mins ago

Congress Leader Udit Raj Cries Foul: دہلی میں کئی کانگریس  ہے، ایک راہل گاندھی کی،ایک ملکارجن کھرگے کی، مجھے اپنے ہی لوگوں نے ہرایا:اُدت راج

اپنی شکست کے لیے مقامی کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے، انھوں نے کہاکہ "اندرونی…

32 mins ago

NEET UG Paper Leak Case: نیٹ پیپرلیک معاملے پرسپریم کورٹ سخت، حکومت نے پیپرلیک کی بات تسلیم کرلی

نیٹ یوجی سی پیپرلیک کا معاملہ میں ایک طرف سی بی آئی جانچ چل رہی…

1 hour ago

NEET پیپر لیک کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت، حکومت نے کیا اعتراف – پیپر لیک ہوا

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ابتدائی طور پر بہار پولیس کو سامنے آنے والے…

1 hour ago

Narendra Modi Russia Visit Update: پی ایم مودی روس-آسٹریا کے لیے روانہ، 23 سال پہلے پوتن سے ملاقات… پھر دوستی مضبوط

قابل ذکر  بات یہ ہے کہ ہندوستان اور روس کے درمیان دیرینہ تعلقات کی جڑیں…

2 hours ago