برطانیہ کے خارجہ سکریٹری ڈیوڈ لیمی نے ہفتہ کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور پہلگام دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کی حمایت کا اظہار کیا۔ اس ملاقات کے دوران اہم شعبوں میں ہندوستان کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانے میں برطانیہ کی مضبوط دلچسپی کا اظہار بھی کیا گیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس ملاقات کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا ’’برطانیہ کے خارجہ سکریٹری مسٹر ڈیوڈ لیمی سے مل کر خوشی ہوئی۔ ہماری جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں قابل ذکر پیش رفت میں ان کا اہم تعاون قابل تعریف ہے، جسے حال ہی میں مکمل ہونے والے ایف ٹی اے سے مزید تقویت ملی ہے۔ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کے لیے برطانیہ کی حمایت کی ہم قدر کرتے ہیں۔‘‘
وزیر اعظم مودی نے آزاد تجارتی معاہدے کی تکمیل پر کیا خوشی کا اظہار
اس ملاقات کے دوران پی ایم مودی نے ہندوستان-برطانیہ آزاد تجارتی معاہدے اور ڈبل کنٹری بیوشن کنونشن کے کامیاب اختتام پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں فریقوں کی تعمیری مصروفیات کی تعریف کی۔ پی ایم مودی نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں آتی ہوئی تیزی کا بھی خیر مقدم کیا اور ہندوستان-برطانیہ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مزید مضبوط ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ڈیوڈ لیمی نے تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سیکورٹی، ٹیکنالوجی، جدت اور صاف توانائی سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے میں برطانیہ کی مضبوط دلچسپی کا اظہار کیا۔ انھوں نے یقین ظاہر کیا کہ FTA دونوں ممالک کے لیے نئے اقتصادی مواقع کھولے گا۔‘‘ دریں اثنا دونوں لیڈران نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
ڈیوڈ لیمی نے ادا کیا وزیر اعظم مودی کا شکریہ
اس دوران وزیر اعظم مودی نے برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کو بھی مبارکباد پیش کی اور جلد از جلد باہمی سہولت کے ساتھ ہندوستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ وہیں ڈیوڈ لیمی نے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ’’بھارت میں ہمارے پرتپاک استقبال کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ۔ ہمارے عظیم ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کی بنیاد پر ہم اپنی شراکت کو مزید گہرا کرنے اور ترقی اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…