قومی

11 Years Of Kisan Samman: وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے کسانوں کے لیے حکومت کے اقدامات پر ڈالی روشنی، کسانوں کی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا کیا اعادہ

کسان سمّان اسکیم کی گیارہویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز ہندوستان کے کسانوں کی ترقی کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ملک کے کسانوں کو یقین دلایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود کی کوششیں لگاتار ساتھ جاری رہیں گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ ’’اپنے محنتی کسانوں کی خدمت کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ گزشتہ 11 سالوں میں ہمارے مختلف اقدامات نے زراعت کے شعبے کو تبدیل کرتے ہوئے کسانوں کی خوش حالی کو فروغ دیا ہے۔ مٹی کی صحت اور آبپاشی جیسے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرکے ہم نے اہم فوائد حاصل کیے ہیں۔ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہماری وابستگی ترقی کی رفتار کو مزید تیز ہی کرے گی۔‘‘

وزیر اعظم نے کسانوں کے لیے حکومت کے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی، بشمول پی ایم کسان سمان ندھی، کسان فصل بیمہ، اور کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) میں مسلسل اضافہ۔ انھوں نے نشان دہی کی کہ جن کسانوں کو پہلے بنیادی ضروریات کے لیے قرض کی ضرورت ہوتی تھی اب وہ سالانہ نقد امداد اور قرض بیمہ اسکیموں سے مستفید ہوتے ہیں۔

پوسٹس کی ایک سیریز میں وزیر اعظم مودی نے گزشتہ ایک دہائی میں اپنی حکومت کی کسان پر مبنی پالیسیوں کے سبب تبدیلی کے اثرات پر زور دیا اور اسے زراعت کے لیے وقار اور خوش حالی کے دور کے طور پر بیان کیا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ ایم ایس پی میں مسلسل اضافے نے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرتے ہوئے مناسب معاوضہ کو یقینی بنایا ہے۔

ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے لکھا ’’قرض اور غیر یقینی صورت حال کا سامنا کرنے کے بجائے ہمارے کسان اب براہ راست آمدنی کی حمایت، بہتر قیمتوں، جدید انفراسٹرکچر، اور عالمی مارکیٹ تک رسائی کے ذریعے عزت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ زراعت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور کسان ہندوستان کی ترقی میں کلیدی شراکت دار بن رہے ہیں۔

دریں اثنا مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ان کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’’آج ہمارے کسان خود اعتمادی کے ساتھ ملک کی تعمیر میں بااختیار شراکت دار ہیں۔‘‘ وہیں بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے مزید کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت نے پی ایم-کسان اور پی ایم فصل بیمہ یوجنا جیسی اسکیموں کے ذریعے کسانوں کو ترجیح دی ہے اور ان کی حمایت یقینی بنایا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Supreme Court: بلا ٹھوس وجہ استعفیٰ دینے والے ارکان اسمبلی سے ضمنی انتخاب کا خرچ وصول کرنے کا مطالبہ، سپریم کورٹ کا نوٹس

’انتخابی اخراجات کی ضمانت‘ کا نظام شروع کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی ہے۔…

26 minutes ago

Saudi Arabia bows to the Houthis: حوثیوں کے سامنے سعودی عرب نے گھٹنے ٹیک دیے؟ جنگ روکنے کے لیے 1 بلین ڈالر کی پیشکش

سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور تیل کی تنصیبات پر بڑھتے ہوئے حملوں کے درمیان…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی اور لیکٹنسٹین کے شہزادے الوئس کی حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا گرمجوشی سے خیرمقدم…

2 hours ago

Iran Restarts Nuclear and Missile Program: ایران نے جوہری اور میزائل پروگرام پھر کیا شروع ، سابق امریکی جنرل کی وارننگ

سیٹلائٹ تصاویر میں ایران کی متعدد تنصیبات پر سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ان میں…

3 hours ago

MLC Election Result: اتر پردیش، بہار سمیت 4 ریاستوں میں آج انتخابی نتائج، کس کے سر سجے گا جیت کا تاج؟

اتر پردیش میں گریجویٹ کی 5 اور اساتذہ کے انتخابی حلقوں کی 6 نشستوں سمیت…

4 hours ago