جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات
سانبہ: جموں و کشمیر میں منگل کے روز اسمبلی انتخابات کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں پہلی بار ریاست کے سانبہ ضلع کے رام گڑھ اسمبلی کے سرحدی علاقے کے گاؤں زیرڈا میں ووٹنگ کے لیے سرحدی پولنگ اسٹیشن بنایا گیا۔ گاؤں کے سابق سرپنچ موہن سنگھ بھٹی نے بتایا کہ پہلے انھیں ووٹ ڈالنے کے لیے گاؤں سے چار کلومیٹر دور جانا پڑتا تھا۔ سرحد پر خراب حالات کی وجہ سے ان کے گاؤں میں پولنگ سٹیشن نہیں بنایا گیا۔
موہن سنگھ بھٹی نے الیکشن کمیشن اور ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب لوگ اپنے ہی گاؤں میں ووٹ ڈال سکیں گے۔ اس سے گاؤں والوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقے میں کئی مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے، وہ ایسی حکومت چاہتے ہیں جو سرحدی لوگوں کے مسائل حل کرسکے۔
آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے بھٹی نے کہا، ’’یہ گاؤں سرحد سے ایک کلومیٹر دور ہے، اور یہاں اکثر فائرنگ ہوتی رہتی ہے، جس کی وجہ سے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوتے ہیں۔ حکومت نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ہمیں یہاں پولنگ اسٹیشن فراہم کیا ہے۔ پہلے ہمیں چار کلومیٹر دور جانا پڑتا تھا اور اس وجہ سے ووٹنگ کا تناسب بہت کم ہوتا تھا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کا یہ ایک اچھا قدم ہے۔ ’’ہم اپنے گاؤں میں ایسے بزرگ لوگوں کو بھی ووٹ ڈالتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، جو پہلے ایسا نہیں کر پا رہے تھے۔ اس سے ووٹنگ کا فیصد بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ہم نے پاکستان کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ وہ جو چاہیں کر سکتے ہیں، لیکن ہم اپنے حقوق کے لیے کھڑے رہیں گے۔‘‘
بھٹی نے بتایا کہ ان کے گاؤں میں سرحد پر کھیتی باڑی، بے روزگاری اور منشیات کا مسئلہ ہے۔ ’’ہمیں ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو ہمارے مسائل حل کرے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے مسائل حل ہوں اور ہماری آواز سنی جائے۔‘‘
جموں کشمیر میں پانچ بجے تک ہوئی 65.48 فیصد ووٹنگ
وہیں، جموں کشمیر اسمبلی انتخابات میں پولنگ فیصد کی بات کریں تو یہاں دوپہر پانچ بجے تک 65.48 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ اس مرحلے میں سب سے زیادہ ادھمپور میں ووٹنگ ہوئی ہے۔ یہاں 72.91 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ وہیں سب سے کم بارہمولہ میں ہوئی ہے جہاں پانچ بجے تک 55.73 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ دیگر اضلاع میں بھی ووٹنگ کچھ حدتک بہتر دکھائی دے رہی ہے۔ بانڈی پورہ میں 63.33 فیصد، جموں میں 66.79 فیصد، کٹھوعہ میں 70.53 فیصد، کپوارہ میں 62.76 فیصد اور سانبہ میں 72.41 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ابو عاصم اعظمی نے اکھلیش یادو کے ایودھیا دورے پر اٹھائے جانے والے سوالات کا…
حیدرآباد میں پیدا ہونے والے طلعت عزیز کبھی کرکٹر بننے کا خواب دیکھتے تھے، لیکن…
فضائی آلودگی کی صورتحال خراب ہونے کے باعث دہلی اور اس کے آس پاس کے…
اے آئی ایم آئی ایم لیڈر نے کہا کہ اب مسلمان خاموش رہ کر ووٹ…
سہیل احمد بھٹ نے 38ویں منٹ میں پنالٹی پر فیصلہ کن گول کیا، گول کیپر…
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ’یگے یگین بھارت میوزیم‘ کی…