جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کی ووٹنگ آج صبح سے جاری ہے۔ سات اضلاع کی 40 سیٹوں پر ووٹنگ کی رفتار دوپہر بعد تیز ہوتی دکھائی دی ہے۔ دوپہر پانچ بجے تک جموں کشمیر میں 65.48 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ اس مرحلے میں سب سے زیادہ ادھمپور میں ووٹنگ ہوئی ہے۔ یہاں 72.91 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ وہیں سب سے کم بارہمولہ میں ہوئی ہے جہاں پانچ بجے تک 55.73 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ دیگر اضلاع میں بھی ووٹنگ کچھ حدتک بہتر دکھائی دے رہی ہے۔ بانڈی پورہ میں 63.33 فیصد، جموں میں 66.79 فیصد، کٹھوعہ میں 70.53 فیصد، کپوارہ میں 62.76 فیصد اور سامبہ میں 72.41 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
دوپہر تین بجے تک کی ووٹنگ فیصد
سات اضلاع کی 40 سیٹوں پر ووٹنگ کی رفتار دوپہر بعد تیز ہوتی دکھائی دی ہے۔ دوپہر تین بجے تک جموں کشمیر میں 56.01 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ اس مرحلے میں سب سے زیادہ ادھمپور میں ووٹنگ ہوئی ہے جہاں 64.43فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ وہیں سب سے کم بارہمولہ میں ہوئی ہے جہاں تین بجے تک 46.09فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔دیگر اضلاع میں بھی ووٹنگ کچھ حدتک بہتر دکھائی دے رہی ہے۔بانڈی پورہ میں 53.09 فیصد،جموں میں 56.47فیصد،کٹھوعہ میں 62.43فیصد،کپوارہ میں 52.98فیصد اور سامبہ میں 63.24فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
ووٹنگ دوپہر 1 بجے تک
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں دوپہر ایک بجے تک 44.08 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ ووٹنگ کا تناسب بانڈی پورہ-42.67فیصد، بارہمولہ-36.60فیصد، جموں-43.36فیصد، کٹھوعہ-50.09فیصد، کپواڑہ-42.08فیصد، سامبہ-49.73%، ادھمپور-51.66فیصد رہا۔
11 بجے تک ووٹنگ اپ ڈیٹ
جموں و کشمیر میں صبح 11 بجے تک 40 اسمبلی سیٹوں پر 28.12 فیصد ووٹنگ ہو چکی ہے۔ سب سے زیادہ 33.84 فیصد ٹرن آؤٹ ادھم پور میں ہوا۔ سب سے کم ٹرن آؤٹ بارہمولہ میں 23.20 فیصد رہا۔ اس کے علاوہ بارہمولہ میں 23.20فیصد، جموں میں 27.15فیصد، کٹھوعہ میں 31.78فیصد، کپواڑہ میں 27.34فیصد اور سامبہ میں 31.50فیصدووٹنگ ہوئی۔
صبح 9 بجے تک 11.60 فیصد ووٹنگ ہوئی
جموں و کشمیر میں ووٹنگ کے تیسرے مرحلے میں صبح 9 بجے تک 11.60 فیصد ووٹنگ ہو چکی ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، اودھم پور ضلع میں ایک بجے تک51.66 بجے تک سب سے زیادہ 14.23 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد سامبہ میں 49.73فیصد ووٹنگ ہوئی۔ اس دوران بانڈی پور میں42.67 فیصد، بارہمولہ میں 36.60فیصد، جموں میں 11.46 فیصد، کٹھوعہ میں 50.09فیصد اور کپواڑہ میں 42.08 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ منگل کی صبح سات بجے شروع ہوئی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے سات اضلاع کے 40 حلقوں میں ووٹنگ جاری ہے۔جموں و کشمیر میں آج ووٹنگ کے تیسرے اور آخری مرحلے میں 40 اسمبلی سیٹوں پر 39 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں – جموں خطے کی 24 اور کشمیر کی 16 سیٹوں پر۔ ووٹنگ کا آخری مرحلہ، جو صبح 7 بجے شروع ہوا اور وادی بھر میں شام 7 بجے تک ختم ہوا، 415 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…
حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…
اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…
سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو…