قومی

Bomb Blast In Delhi:پرشانت وہار میں سی آر پی ایف اسکول کے قریب بڑا دھماکہ،پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر موجود

اتوار (20 اکتوبر) کو دہلی کے روہنی ضلع کے پرشانت وہار علاقے میں دھماکے کی ایک زوردار آواز سنی گئی۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ یہ دھماکہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اسکول کی دیوار کے قریب ہوا۔ بم دھماکے کے فوراً بعد دھوئیں کے بادل بھی دیکھے گئے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔دہلی پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ کو دھماکے کی اطلاع ملی۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاہم موقع پر اس قسم کی کوئی چیز نہیں ملی۔ دہلی پولیس کال کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ دہلی فائر سروس ڈیپارٹمنٹ کے فائر اہلکار بھی موقع پر موجود ہیں۔

دہلی فائر سروس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق روہنی کے پرشانت وہار علاقے میں سی آر پی ایف اسکول کے باہر دھماکے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو اس واقعہ کی اطلاع صبح تقریباً 7:50 پر ملی، جس کے بعد فوری طور پر دو فائر انجنوں کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ تاہم ابھی تک آگ لگنے یا دیوار کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ٹیم علاقے میں مسلسل سرچ آپریشن کر رہی ہے۔ روہنی کے ڈی سی پی امت گوئل نےکہا کہ  دھماکے کی اصل وجہ جاننے کے لیے ماہرین کو بلایا گیا ہے۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا اور اس کا ذریعہ کیا ہے۔ ڈی سی پی نے کہا کہ ماہرین کی ٹیم اس واقعہ کی مکمل جانچ کر رہی ہے۔ دھماکے کے حوالے سے جلد ہی صورتحال واضح ہو جائے گی۔

دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد دہلی پولیس کی اسپیشل سیل ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث قریب کھڑی گاڑیوں اور گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ سی آر پی ایف اسکول کے قریب بہت سی دکانیں ہیں، اس لیے امکان ہے کہ یہ دھماکہ سلنڈر دھماکے کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔دہلی پولیس کے مطابق، اتوار کی صبح 7.47 بجے پی سی آر کو اطلاع ملی کہ سی آر پی ایف اسکول، سیکٹر 14، روہنی کے قریب بہت زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ ایس ایچ او، پی وی اور عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ سی آر پی ایف اسکول کی دیوار کو نقصان پہنچا تھا اور اس سے بدبو آرہی تھی۔ قریبی دکان کے شیشے اور دکان کے قریب کھڑی کار کو نقصان پہنچا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ کرائم، ایف ایس ایل ٹیم اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کیس کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: دہلی فتح کرنے کے لئے کانگریس تیار، مسلم اکثریتی حلقہ سیلم پور میں 13 جنوری کو راہل گاندھی کی ہوگی پہلی ریلی

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس پارٹی پوری طرح سے تیار ہے۔ پارٹی راہل گاندھی…

26 minutes ago

Rohit Sharma retirement plan changed before Sydney Test: روہت شرما نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کردیا تبدیل، کوچ گوتم گمبھیر ہوئے خفا

آسٹریلیا دورے پر ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کی کارکردگی بالکل بھی اچھی نہیں…

2 hours ago

Ram Mandir Pran Pratishthat: پرتشٹھا-دوادشی کے موقع پر، رام جنم بھومی احاطے میں کمار وشواس کی پہلی راگ سیوا سے پرجوش ہوئے رام بھکت

پرتشٹھا دوادشی کے نام سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کے لیے ہفتہ…

4 hours ago

IND vs ENG T20 Squad Announcement: بھارت نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا کیا اعلان، شامی کریں گے واپسی

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 22 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے…

5 hours ago

Andaman & Nicobar Drugs Case: پولیس نے آگ میں جلا دی36 ہزار کروڑ روپے کی ڈرگس، کھلے میں جلانے سے پھیل جاتی آلودگی

انڈمان نکوبار پولیس نے حال ہی میں منشیات کی ملک کی اب تک کی سب…

6 hours ago