قومی

Blackout in Jammu now: پاکستان نے پھر سےگولہ باری کردی شروع، اُڑی سیکٹر میں سرحد پار سے داغے گئے گولہ بارود،جموں میں بلیک آوٹ

ایک بار پھر پاکستان کی جانب سے سرحد پار سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے تازہ واقعات سامنے آئے ہیں۔ جمعہ کی شام جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں سرحد پار سے گولہ باری ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اُڑی سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے شدید گولہ باری شروع ہوئی  ہےجس کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ اس کے بعد پاکستان نے پونچھ اور کپواڑہ سیکٹر میں بھی سرحد پار سے فائرنگ کی ہے۔ سرحد پار سے مارٹر فائر کیے گئے ہیں۔ فوج کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے جان بوجھ کر شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے بعد ٹنگدھار میں بھی فائرنگ کی گئی ہے۔ نوگام ہندواڑہ سیکٹر میں بھی پاکستان کی جانب سے گولہ باری کی گئی ہے۔

جموں ہوائی اڈے کا سائرن بجنے کے بعد علاقے میں افراتفری کا ماحول ہے۔ مقامی لوگ جلدی میں اپنی دکانیں بند کرکے محفوظ مقامات کی طرف روانہ ہوگئے۔ راجوری ضلع میں تمام دکانیں احتیاطی تدابیر کے طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ فوجی ذرائع کے مطابق پونچھ میں توپ خانے کے دو گولے گرنے کی اطلاع ملی ہے۔ تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پونچھ سیکٹر میں پاکستانی فوج کی جانب سے 10 سے 12 راؤنڈز کی شدید گولہ باری کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ اس بات کی بھی تصدیق ہوئی ہے کہ ایل او سی کے قریب توپ خانے کے دو گولے گرے ہیں۔ اگرچہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ مسلسل گولہ باری کے پیش نظر فوج اور سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سرحدی دیہاتوں میں بنکر تیار رکھے گئے ہیں اور لوگوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Tejashwi Questions EC’s Impartiality: تیجسوی نے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر اٹھائے سوال، فیصلوں میں تبدیلی پر مانگا جواب

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ایس آئی آر کے معاملے پر مسلسل حکومت اور…

7 minutes ago

Dipke on detention of Ranka and Sourav: ’’جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے…‘‘، رانکا-سورو داس کی حراست پر ابھیجیت دیپکے کا ردعمل

ابھیجیت دیپکے نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے اور…

1 hour ago

Two more FIRs registered regarding the INDIA bloc: انڈیا اتحاد کے احتجاج پر دو مزید ایف آئی آر در، جانئے کن لیڈروں کے نام ہیں شامل؟

ووٹ چوری کے الزامات اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے…

2 hours ago