آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس دہلی) نے ایک اہم حکم جاری کرتے ہوئے اپنے تمام افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ یہ حکم 9 مئی 2025 کو وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی ہدایات کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق طبی بنیادوں کے علاوہ اسٹیشن لیو سمیت اور کسی بھی قسم کی چھٹی منظور نہیں کی جائے گی۔ یہ حکم اگلے احکامات تک نافذ العمل رہے گا۔
حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان افسران کی چھٹیاں بھی فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں جن کو پہلے منظوری دی جا چکی ہے۔ ایسے تمام افسران کو فوری طور پر اپنی ڈیوٹی جوائن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایمس دہلی کی جانب سے یہ قدم ہنگامی صورت حال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، تاکہ صحت کی خدمات میں کوئی خلل نہ پڑے۔ جے پی این اے ٹراما سینٹر کی ویب سائٹ پر حکم نامے کی کاپی اپ لوڈ کرنے اور اسے تمام متعلقہ محکموں جیسے ڈائریکٹر، جے پی این اے ٹراما سینٹر کے چیف اور اسٹور آفیسر کو بھیجنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
پاکستانی نے کل رات کی تھی دراندازی کی بڑی کوشش
واضح رہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب پاکستان نے ایک بار پھر مذموم حرکت کی اور متعدد مقامات پر ہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ کرنل صوفیہ قریشی نے بتایا کہ پاک فوج نے یہ کوششیں پورے مغربی سرحدی علاقے میں بھارتی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے ارادے سے کیں۔ اس کے علاوہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھی بھاری فائرنگ کی۔
کرنل قریشی نے بتایا کہ ’’پاکستان نے 36 مختلف مقامات پر تقریباً 300 سے 400 ڈرونز کے ذریعے دراندازی کی کوشش کی۔ ہندوستانی مسلح افواج نے ان میں سے بہت سے ڈرونز کو کائینیٹک اور نان کائنٹک طریقوں سے مار گرایا۔‘‘ ڈرونز کے ملبے کی فرانزک جانچ کی جا رہی ہے اور ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ ڈرون کا تعلق ترکی کے اسیس گارڈ سونگار ماڈل سے ہے۔ فوجی حکام کا خیال ہے کہ اس بڑے پیمانے پر فضائی دراندازی کا مقصد ہندوستانی فضائی دفاعی نظام کی صلاحیتوں کو جانچنا اور انٹیلی جنس جمع کرنا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…
بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ٹیم کو مبارکباد دیتے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…
ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ فوجی دباؤ کم کرنے اور ایرانی بندرگاہوں کی…
صدر دروپدی مرمو نے کیوڈیا میں منعقدہ تقریب میں فلمی شخصیات کو قومی اعزازات سے…