نئی دہلی : لوک سبھا میں “ناری شکتی وندن ایکٹ 2023” سے متعلق خواتین ریزرویشن بل منظور نہ ہونے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے زبردست احتجاج شروع کر دیا ہے۔ بی جے پی کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ، لیڈراور کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔بی جے پی کی خواتین کارکنان نے راہل گاندھی کی سرکاری رہائش گاہ کے قریب سیاہ جھنڈے لہرائے، ان کا پتلا نذرِ آتش کیا اور “راہل گاندھی مردہ باد” کے نعرے لگائے۔ اس دوران موقع پر موجود پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔
دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا بھی احتجاج میں شامل
دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے احتجاج کے دوران کہا کہ گزشتہ 30 برسوں سے ملک کی نصف آبادی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق سے متعلق بل بار بار پیش ہوتا ہے، لیکن کبھی اسے پھاڑ دیا جاتا ہے، کبھی مسترد کر دیا جاتا ہے اور کبھی اس کی مخالفت کی جاتی ہے۔انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کبھی حلقہ بندی کا مسئلہ اٹھایا جاتا ہے، کبھی نشستوں کی تعداد کا، اور کبھی کوٹے کے اندر کوٹے کی بات کی جاتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر اپوزیشن واقعی مسلم خواتین کی حامی ہے تو جب نریندر مودی حکومت تین طلاق بل لائی تھی، تو اس کی مخالفت کیوں کی گئی؟
“اپوزیشن اب خواتین کے غصے کا سامنا کرے گی”
بی جے پی رکن پارلیمنٹ بانسری سوراج نے کہا کہ راہل گاندھی اور اپوزیشن نے خواتین کو صرف ووٹ بینک سمجھا ہے۔ ان کے مطابق جب اقتدار میں شراکت کی بات آئی تو اپوزیشن پیچھے ہٹ گئی۔راہل گاندھی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج میں مرکزی وزیر رکشا کھڈسے، رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی، منوج تیواری، ویرندر سچدیوا اور دیگر بی جے پی لیڈروں بھی شریک ہوئے۔ مظاہرین نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر مارچ کیا اور الزام لگایا کہ راہل گاندھی نے ملک کی نصف آبادی کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔بی جے پی لیڈروں نے کہا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن کے رویے سے واضح ہو گیا ہے کہ انہوں نے خواتین کے حقوق کے ساتھ “غداری” کی ہے اور اب انہیں خواتین کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر مہلوک کے خاندان کو…
فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…
تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…
کولکاتا درگا پوجا پنڈال حادثے پر پی ایم مودی اور امت شاہ نے تعزیت کا…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…
16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…