انٹرٹینمنٹ

Pati Patni Aur Woh Do: شکاری خود ہو گیا شکار! جال میں پھنس گئے ہمارے پرجاپتی پانڈے،پتی پتنی اور وہ دو‘ کا فرسٹ لک جاری، 15 مئی 2026 کو  ہوگی ریلیز

نئی دہلی : بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کی آنے والی فلم پتی پتنی اور وہ دو کا انتظار کرنے والے مداحوں کے لیے خوشخبری آگئی ہے۔ فلم کا فرسٹ لک پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں آیوشمان کھرانہ کے کردار “پرجاپتی پانڈے” کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔اس رومانٹک کامیڈی ڈراما میں آیوشمان کھرانہ پہلی بار سارا علی خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ فلم میں وامیکا گبی اور رکول پریت سنگھ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔

فرسٹ لک پوسٹر میں کیا خاص ہے؟

فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے میکرز نے لکھا،”شکاری خود ہو گیا شکار! اب جال میں پھنس گئے ہمارے پرجاپتی پانڈے۔ تیار ہو جاؤ ’پتی پتنی اور وہ دو‘ کے لیے! 15 مئی 2026 کو سینما گھروں میں!”پوسٹر میں آیوشمان کھرانہ پریشان حالت میں جال میں پھنسے نظر آ رہے ہیں، جب کہ تین خواتین انہیں اوپر سے پکڑے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک چیتے کے قریب بیٹھے ہوئے بھی نظر آتے ہیں، جو کہانی میں الجھنوں اور مزاحیہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

نئی ریلیز ڈیٹ کا اعلان

یہ فلم 2019 میں ریلیز ہونے والی پتی پتنی اور وہ کا سیکوئل ہے۔ پہلے فلم کو 4 مارچ 2026 کو ہولی کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، قابل ذکر بات یہ ہےکہ اب اس کی نئی ریلیز ڈیٹ 15 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے۔

فلم کے بارے میں

فلم کی ہدایت کاری مدثر عزیز نے کی ہے۔ فلم کو ٹی سیریز کے بھوشن کمار اور بی آر اسٹوڈیوز کی رینو روی چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے۔فلم میں اس بار نئی کہانی، نئے موڑ اور پہلے سے زیادہ مزاحیہ صورتحال دیکھنے کو ملے گی۔ یہ فلم 15 مئی 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

4 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

5 hours ago