تیرواننت پورم: کیرالہ میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنی پہلی لسٹ میں 47 امیدواروں کے نام جاری کر دیے ہیں۔ اس لسٹ میں تجربہ کار لیڈروں کے ساتھ کچھ دلچسپ اور غیر متوقع نام بھی شامل ہیں، جو پارٹی کی انتخابی حکمت عملی کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس لسٹ میں سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والے نام ہیں کے. سورندرن اور راجیو چندرشیکھر کے۔ پارٹی نے کے سریندرن کو منجیشور سیٹ سے میدان میں اتارا ہے، جبکہ نیموم جیسے ہائی پروفائل حلقے کی ذمہ داری راجیو چندر شیکھر کو سونپی گئی ہے۔ اس سے واضح ہے کہ بی جے پی اس بار صرف موجودگی درج کروانے نہیں بلکہ سخت مقابلہ کرنے کے ارادے سے میدان میں اتری ہے۔ مزید برآں، پلکڈ سے سوبھا سریندرن اورتریشور سے پدمجا وینوگوپال کے نام بھی لسٹ میں شامل ہیں۔
دہلی میں ہوئی مرکزی میٹنگ
ٹکٹوں کے بٹوارے سے قبل 12 مارچ کو دہلی میں مرکزی انتخابی کمیٹی کی اہم میٹنگ ہوئی، جس کی صدارت نتن نبین نے کی اور اس میں وزیر اعظم نریندر مودی، امت شاہ اور راجناتھ سنگھ سمیت کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔ اس میٹنگ میں گہرائی سے غور و فکر اور زمینی فیڈبیک کی بنیاد پر امیدواروں کے نام فائنل کیے گئے۔ پارٹی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ لسٹ میں ہر سماجی طبقے اور علاقے کی نمائندگی ہو۔
لسٹ میں شامل دیگر امیدوار
کیرالہ کی اہم نشستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی اہم امیدوار فہرست میں شامل ہیں۔ کنور سے سی رگھوناتھ، وڈکارا سے ایڈوکیٹ کے دلیپ، کوزی کوڈ کے علاقے میں کوزی کوڈ شمالی سے نویا ہری داس اور کوزی کوڈ ساؤتھ سے ٹی رنیش کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ دفاعی شعبے سے سیاست میں آئے میجر روی کو اوٹاپالم سے امیدوار بنایا گیا ہے جبکہ پونجار سے ماہر لیڈر پی.سی. جارج دوبارہ میدان میں ہیں۔ پارٹی نے دلت (ایس سی) اور شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) کی مخصوص نشستوں پر بھی اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔ منتھاواڑی (ایس ٹی) سے پی شیام راج اور چیلکرا (ایس سی) سے کے بال کرشنن جیسے نام اس حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
انتخابات کا شیڈول
چیف الیکشن کمشنر نے اعلان کیا کہ کیرالہ میں اس بار انتخابات 9 اپریل کو ایک ہی مرحلے میں منعقد ہوں گے۔ انتخابات کے نتائج کی اعلان 4 مئی کو کیا جائے گا۔ بی جے پی کی یہ پہلی لسٹ پارٹی کی انتخابی حکمت عملی اور مضبوط موجودگی کی جانب اشارہ کرتی ہے، جبکہ اس لسٹ میں شامل نام انتخابی معرکے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ یہ پہلا قدم بی جے پی کی طرف سے اس ریاست میں انتخابی مہم کے آغاز کا بھی نشان ہے، جس میں پارٹی نے اپنے امیدواروں کو تجربہ اور مقبولیت کے اعتبار سے چنا ہے تاکہ ریاست کی اہم نشستوں پر مضبوط مقابلہ کیا جا سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
راجہ رام موہن رائے نے ان برائیوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی۔ ان کی سب…
کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…
بل گیٹس نے این بی سی کی کرسٹن ویلکر سے انٹرویو میں کہا، ’’اے آئی…
29 جون کو سی بی ایس ای نے تین زبانوں کی پالیسی کے حوالے سے…
کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…
فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…