کولکاتا: بھارتیہ جنتا پارٹی نے پیر کے روز مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی، جس میں 144 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں پارٹی کے کئی سرکردہ رہنماؤں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ بی جے پی کی اس پہلی فہرست میں سویندو ادھیکاری کو دو اسمبلی حلقوں بھوانی پور اور نندی گرام سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں سویندو ادھیکاری نے نندی گرام میں ممتا بنرجی کو تقریباً دو ہزار ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔ پارٹی کی فہرست کے مطابق چند دیگر امیدواروں کے نام اس طرح ہیں:
اگنی مترا پال – آسن سول ساؤتھ
سکمار رائے – کوچ بہار نارتھ (ایس سی)
ساوتری برمن – سیتلکچی (ایس سی)
اجے رائے – دنہاٹا
مالتی راوا رائے – طوفان گنج
منوج کمار اوراؤں – کمارگرام (ایس ٹی)
وشال لاما – کالچینی (ایس ٹی)
آنند مئے برمن – ماٹی گاڑا-نکسل باڑی (ایس سی)
ڈاکٹر شنکر گھوش – سلی گڑی
درگا مرمو – فانسی دیوا (ایس ٹی)
سرجیت بسواس – گول پوکھر
منوج جین – چاکولیا
مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ
پارٹی کی جانب سے جاری پریس بیان کے مطابق 12 مارچ کو بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس کی صدارت پارٹی کے قومی صدر نیتن نبین نے کی۔ اس اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت مرکزی انتخابی کمیٹی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے، جنہوں نے مختلف امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی۔
دو مرحلوں میں ہوں گے انتخابات
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں کرائے جائیں گے۔ 23 اپریل کو پہلے مرحلے میں 152 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ 29 اپریل کو دوسرے مرحلے میں 142 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی جبکہ 4 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…
بل گیٹس نے این بی سی کی کرسٹن ویلکر سے انٹرویو میں کہا، ’’اے آئی…
29 جون کو سی بی ایس ای نے تین زبانوں کی پالیسی کے حوالے سے…
کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…
فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…