ممبئی کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر بجانے کے خلاف بی جے پی نے کیا احتجاج، پولیس میں درج کرائی شکایت
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ممبئی کی مساجد میں نصب لاؤڈ سپیکر سے ہونے والی اذان کے خلاف مہم شروع کی ہے۔ پارٹی نے حال ہی میں بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے، قابل قبول سطح سے زیادہ شور مچانے والی مساجد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ممبئی کی مساجد میں پولیس کی اجازت کے بغیر لاؤڈ اسپیکر لگا کر زیادہ آواز میں اذان دینے کے معاملے میں مسلسل ایکشن میں ہے۔
بی جے پی نے ایک ونگ تشکیل دی ہے، جس کی قیادت بی جے پی کے سابق ایم پی کریت سومیا کر رہے ہیں۔ اب تک یہ وفد بھنڈوپ، گھاٹ کوپر اور وکرولی پولیس اسٹیشنوں کا دورہ کرچکا ہے اور پولیس نے ان علاقوں میں جہاں بغیر اجازت لاؤڈ اسپیکر لگائے گئے ہیں وہاں کی مساجد مینجمنٹ کمیٹیوں کو نوٹس جاری کرنا شروع کردیا ہے۔
فلسطینی حقوق کے گروپوں، جیسے کہ الحق، نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اسرائیل اس…
جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اسمبلی میں کہا کہ کوئی کشمیری حملہ نہیں چاہتا…
تعلیم کے ساتھ ساتھ سوماناتھن نے پالیسی سازی اور تحریر کے میدان میں بھی نمایاں…
جموں وکشمیرکے کانگریس لیڈرغلام احمد میرنے دہشت گردانہ حملے سے متعلق کہا کہ صورتحال اورحادثہ…
شاہد آفریدی نے پہلگام حملے کے بارے میں کہا تھا کہ 'دہشت گردوں نے ایک…
رافیل ایم لڑاکا طیارے آئی این ایس وکرانت سے پرواز کریں گے۔ یہ لڑاکا طیارے…