قومی

JP Nadda UP Visit: جے پی نڈا نے غازی پور سے کیا ‘مشن 2024’ کا آغاز، وزیراعلیٰ یوگی کی تعریف کرتے ہوئے اکھلیش یادو پر کی تنقید

BJP President JP Nadda in Ghazipur: اترپردیش کے غازی پور میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پہواری بابا آشرم میں پوجا کی۔ اس کے بعد آئی ٹی آئی گراؤنڈ میں عوامی ریلی میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ جمہوریت میں اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرنا بہت اہم ہے۔ غلط جگہ اگر بٹن دب جائے تو ‘مافیا راج’  آجاتا ہے۔ صحیح جگہ بٹن دب جائے تو میڈیکل کالج آجاتا ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ آج 4 لین وارانسی-غازی پور ہائی وے اور اسی طرح ترقی کے نئے مواقع اس لئے ممکن ہوئے ہیں۔ آپ نے دہلی اوراترپردیش کے لئے صحیح بٹن دبایا اور ڈبل انجن کی حکومت اترپردیش میں کھڑی کردی۔ آج میں کہہ سکتا ہوں کہ غازی پور کی ترقی کبھی بھی پیچھے نہیں ہوئی۔

کتنا بدل چکا ہے غازی پور: جے پی نڈا

جے پی نڈا نے کہا کہ آج جب میں آرہا تھا تو دیکھ رہا تھا کہ غازی پور کتنا بدل چکا ہے۔ پہلے کاشی سے غازی پور آنے میں گھنٹوں لگ جاتے تھے، لیکن آج کاشی سے غازی پور پہنچنے میں محض ڈیڑھ گھنتے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج میں کہتا ہوں کہ ترقی کا ملطب  HIRA  ہے۔

H- کا مطلب ہائی وے
I- کا مطلب انفارمیشن
R- کا مطلب ریلوے
A- کا مطلب ایئروے

جے پی نڈا نے اکھلیش یادو پرکی تنقید 

بی جے پی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اترپردیش چھلانگ لگاتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے۔ اکھلیش حکومت کے دوران جب ہم پیسہ دیتے تھے تو نیچے کٹورے میں چھید تھا، پیسہ کہیں اورنکل جاتا تھا۔ ان پیسوں سے زمین پرکام نہیں ہوتا تھا۔ آج گاؤں کی تصویربھی بدلی ہے۔ جے پی نڈا نے کہا کہ وزیراعظم غریب فلاحی اسکیموں کے ذریعہ سے غریب، استحصال زدہ، محروم، مصیبت زدہ اوردلتوں کو مفت اناج دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  BJP President JP Nadda in Varanasi: بی جے پی صدر جے پی نڈا کا وارانسی میں والہانہ استقبال، کہا- 2024 کے لئے تیار ہوجائیں گے کارکنان

یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے غازی پورکے اسٹیج سے اپوزیشن پرکئی حملے کئے۔ اپنے خطاب کے آغازمیں وزیراعلیٰ نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن کی سرکار نے جرائم کو ختم کرنے کا کام کیا ہے۔ مجرمین پرکیسے لگام لگائی گئی، اس کا جیتا جاگتا مثال غازی پور ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago