وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ ایت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی نے پیر کی سہ پہر پارلیمنٹ میں راہل گاندھی کی تقریر کی سخت مخالفت کی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر جے پی نڈا نے بھی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور اپوزیشن کے نئے لیڈر پر تمام ہندوؤں کی توہین کا الزام لگایا۔
یہ ردعمل اس وقت آیا جب راہل گاندھی نے بی جے پی اور اس کے نظریاتی سرپرست، آر ایس ایس پر کڑی تنقید کی، اور یہ دعویٰ کیا کہ دونوں میں سے کوئی بھی حقیقی معنوں میں تمام ہندوؤں کی نمائندگی نہیں کرتا ہے۔ اپنی تقریر کے دوران راہل نے آئین کی ایک کاپی اور دیوتاؤں اور مذہبی علامتوں سے متعلق تصاویر لہرائیں۔
راہل گاندھی کی بات سن کر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما جے پی نڈا نے ٹویٹ کیا، ”راہل گاندھی کو فوری طور پر تمام ہندوؤں سے معافی مانگنی چاہیے کیونکہ انھوں نے ہندوؤں کو ‘پُرتشدد’ کہا ہے۔ یہ وہی شخص ہے جو غیر ملکی سفارت کاروں کو بتا یا تھا کہ ہندو دہشت گرد ہیں۔ ہندوؤں کے خلاف اس طرح کی نفرت کو روکنا ہوگا۔
نڈا نے کہا، ”اپوزیشن لیڈر (راہل گاندھی) اب تک پانچ بار ایم پی رہ چکے ہیں، لیکن انہوں نے پارلیمنٹ سے متعلق تہذیب نہیں سیکھی ہے اور آداب کو نہیں سمجھتے ہیں۔ بار بار وہ گفتگو کی سطح کو کم کرتے ہیں۔ انہوں نے آج سپیکر کے سامنے جو کہا وہ بہت برا تھا۔ اس کے لیے اسے معافی مانگنی چاہیے۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…