امریکی صدر جو بائیڈن کے اہل خانہ نے ان پر زور دیا ہے کہ وہ مباحثے میں اپنی پریشان کن کارکردگی کے باوجود دوڑ میں شامل رہیں اور لڑتے رہیں جبکہ کچھ ارکان نے ان کے عملے پر تنقید کی ہے۔خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اتوار کو کیمپ ڈیوڈ میں جو بائیڈن نے خاتون اوّل جل بائیڈن، اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کے ساتھ دن گزارا جس میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ جمعرات کی کارکردگی سے جنم لینے والے اضطراب پر کیسے قابو پایا جائے۔
وہیں دوسری جانب امریکہ میں برسرِ اقتدار ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم رہنماؤں نے اس خیال کو مسترد کر دیا ہے کہ صدر جو بائیڈن کو ممکنہ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابل پہلے مباحثے میں خراب کارکردگی کے بعد نومبر کے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر ہو جانا چاہیے۔اکیاسی سالہ صدر بائیڈن کے ڈیموکریٹک حامیوں نے ڈیڑھ گھنٹہ طویل پہلے صدارتی مباحثے میں ان کی خامیوں کو تسلیم کیا ہے جب کہ وہ کچھ مواقع پر مکمل فقرے بھی بول نہیں پا رہے تھے۔ ایک موقع پر بائیڈن نے غلطی سے یہ بھی کہہ دیا کہ انہوں نے بزرگوں کے لیے صحت کی انشورنس کے سرکاری پروگرام میڈی کیئر کو ختم کر دیا ہے۔
نشریاتی ادارے ’سی بی ایس‘ اور تجزیاتی اور تحقیقی ادارے ’یو گو‘ کا حالیہ مشترکہ جائزہ ظاہر کرتا ہے کہ 27 فی صد کے مقابلے میں 72 فی صد امریکی یہ نہیں سمجھتے کہ بائیڈن اس وقت صدارتی عہدے کی ضروریات کے مطابق صحت رکھتے ہیں۔اس جائزے کے نتائج تین ہفتے قبل عوامی رائے سے سات فی صد زیادہ منفی تھے۔تاہم قومی سطح پر کیے گئے جائزے ظاہر کرتے ہیں کہ بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان مقابلہ ابھی بھی کانٹے کا ہے۔امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ اور ’دی اٹلانٹا جرنل کانسٹی ٹیوشن‘ نے اپنے اپنے اداریوں میں بائیڈن کی مباحثے میں خراب کارکردگی کے بعد ان کے صدارتی مہم سے باہر ہونے کی تجویز دی تھی جو ڈیموکریٹک پارٹی کے بعض ارکان نے مسترد کر دیا ہے۔
امریکہ کی سیاست میں اہم ریاست جارجیا کے سب سے بڑے اخبار ’دی اٹلانٹا جرنل کانسٹی ٹیوشن‘ نے لکھا کہ بدقسمتی سے یہ بات سچ ہے کہ بائیڈن کو اس دوڑ سے باہر ہو جانا چاہیے ۔اخبار کے مطابق بائیڈن کا ایسا کرنا امریکی قوم کے لیے اچھا ہوگا جس کی بائیڈن نے نصف صدی سے قابل تعریف خدمت کی ہے۔اخبار نے مزید لکھا کہ اب بائیڈن کو ریٹائر ہو جانا چاہیے۔لیکن جارجیا کے ڈیموکریٹک سینیٹر رافیل وارنک نے نشریاتی ادارے ’این بی سی‘ سے گفتگو میں کہا کہ ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی مباحثے خراب بھی ہوسکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…