Bareilly BJP Leader Announced to Convert Islam: بی جے پی کے ایک لیڈر نے پارٹی سے مدد نہ ملنے پر مذہب اسلام قبول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ نیوز 24 کے مطابق، بی جے پی لیڈر نے کیمرے کے سامنے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگرپارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے ان کی مدد نہیں کی تو وہ 15 دنوں کے اندر مذہب اسلام قبول کرلیں گے۔ بی جے پی لیڈر کے اس بیان کے بعد سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ آئیے اب آپ کو پورا معاملہ بتاتے ہیں۔
بریلی کا ہے یہ معاملہ
اترپردیش کے بریلی میں رہنے والے پردیپ اگروال بی جے پی کے شہرنائب صدرہیں۔ پردیپ کا کہنا ہے کہ بریلی کے ڈی ایم نے ان کا ہتھیار رکھنے کا لائسنس منسوخ کردیا ہے۔ ایسے میں جب انہوں نے بریلی کے رکن پارلیمنٹ سنتوش گنگوار سے مدد مانگی تو انہیں کوئی ردعمل نہیں ملا۔ انتظامیہ نے بھی ان کی مدد نہیں کی۔ ایسے میں پریشان ہوکر پردیپ اگروال نے مذہب اسلام قبول کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
پردیپ اگروال کا اعلان
پردیپ اگروال نے سرعام اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 15 دنوں کے اندر وہ مذہب تبدیل کرلیں گے۔ پردیپ اگروال کا کہنا ہے کہ بی جے پی میں رہ کربھی انہیں رکن پارلیمنٹ سے کوئی مدد نہیں ملی۔ اس لئے وہ جلد ہی ہمیشہ کے لئے مذہب اسلام قبول کرلیں گے۔ پردیپ اگروال نے فیس بک پرپوسٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اوراراکین اسمبلی نے میرے معاملے پر کوئی نوٹس نہیں لیا۔ اس حادثہ سے میرا دل بہت مایوس ہے۔ میرے غمناک دل میں خیال آرہا ہے کہ کیوں نہ ہندو مذہب چھوڑکر اسلام مذہب اختیارکرلوں۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اپریل 2022 میں بریلی کے سبھا نگرمیں ایک سپاہی کے بیٹے کے ساتھ پردیپ کا جھگڑا ہوگیا تھا۔ اس دوران پردیپ اگروال نے اپنی لائسنسی پستول سے فائرنگ کردی تھی۔ اس حادثہ میں سپاہی کا بیٹا ہمیش بری طریقے سے زخمی ہوگیا تھا۔ معاملے پرکارروائی کرتے ہوئے بریلی کے ڈی ایم رویندر کمار نے پردیپ کی بندوق کا لائسنس منسوخ کردیا تھا۔
بھارت ایکسپریس–
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…