قومی

Mallikarjun Kharge on Budget 2024: کرسی بچانے اور 2 لوگوں کا بھلا کرنے والا ہے یہ بجٹ… ملیکا ارجن کھڑگے کا حکومت پر طنز

ملک کی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل (23 جولائی) کو بجٹ پیش کیا۔ بجٹ میں کئی بڑے اعلان کئے گئے ہیں۔ برسراقتدارپارٹی اس سے متعلق اپنی پیٹھ تھپتھپا رہی ہے۔ بہاراور آندھرا پردیش میں این ڈی اے کی اتحادی پارٹیاں کافی خوش ہیں۔ وہیں اپوزیشن بجٹ پرسوال اٹھا رہا ہے۔ کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے حکومت کے اس بجٹ کو کرسی بچانے والا اور دو لوگوں کا بھلا کرنے والا بجٹ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے نوجوانوں کے لئے کانگریس کے منصوبوں کا کاپی پیسٹ کیا ہے۔ بجٹ میں اس کا نام بدل دیا ہے۔

پارلیمنٹ میں بجٹ پیش ہونے کے بعد ملیکا ارجن کھڑگے نے پریس کانفرنس بلائی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ بہت مایوس کن ہے۔ اقتدار بچانے کے لئے یہ بجٹ لایا گیا ہے۔ کسانوں کے لئے ہم جو امید کررہے تھے، وہ بھی اس میں نہیں ہیں۔ مسلسل ریل حادثے ہورہے ہیں، بجٹ میں اس کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا ہے۔

اس حکومت نے کوئی اسپیشل اسٹیپ نہیں لیا

ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ ٹرین کی پٹریوں سدھارنا، لوگوں کی سیکورٹی جیسے معاملوں پر کچھ نہیں کیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے کمزور ریل بجٹ کو وزارت خزانہ میں انضمام کردیا گیا ہے۔ ملک کے کئی ریاستوں میں لوگ سیلاب سے متاثرہیں۔ اس حکومت نے سیلاب سے نجات دلانے کے لئے کوئی اسپیشل قدم نہیں اٹھایا ہے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ غریبوں اور دلتوں کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ الیکشن میں دلت طبقے نے انڈیا الائنس کو ووٹ دیا ہے، اس وجہ سے وہ غصہ ہوں۔ بجٹ میں ذات پات پرمبنی مردم شماری کے لئے پیسے کا نظم ہونا چاہئے تھا، مگراس کا بھی کوئی ذکرنہیں کیا ہے۔ کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ بجٹ میں انٹرن شپ پروگرام کواس حکومت نے کانگریس کی اسکیم سے کاپی پیسٹ کیا ہے۔

ملیکا ار جن کھڑگے نے کہا کہ ملک مہنگائی سے پریشان ہے، اس سے کیسے نجات ملے گی، بجٹ میں اس کا کوئی ذکرنہیں ہے۔ اس بجٹ میں مڈل کلاس کو بھی کچھ نہیں ملا ہے۔ کرسی بچانے کے لئے جو ایک دو لوگوں کو خوش کرنا تھا، وہی انہوں نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد بہت پیچھے ہے، اسے آئین میں اسپیشل اسٹیٹس ملا ہے۔ مگراس بجٹ میں اس کا بھی خیال نہیں رکھا گیا ہے۔ یہ حکومت صرف وعدہ کرتی ہے۔ الیکشن کے پہلے گارنٹی کی بات کررہے تھے، لیکن بجٹ میں کوئی گارنٹی نہیں نظرآرہی ہے۔ مودی جی کو جھوٹ بولنے کی عادت ہے۔ کبھی موقع ملا تو ان کے دس بڑے جھوٹ بتاؤں گا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Health Lifestyle: آپ کو کون سی نیند زیادہ اچھی لگتی ہے، ’گرین نوائز‘ یا ’وائٹ نوائز‘، جانیں کون سی ہے بہتر؟

وہائٹ نوائز میں سبھی فرکوینسی میں یکساں توانائی ہوتی ہے یعنی برابر شور ہوتا ہے۔…

7 hours ago

Bihar Crime: نوادہ کے مہادلت ٹولہ میں غنڈوں نے گولی چلائی، 80 گھروں کو کیا نذرِِ آتش

متاثرہ گاؤں والوں نے بتایا کہ آگ میں بہت سے مویشی وغیرہ جل کر خاکستر…

8 hours ago

Jammu Kashmir Election: جموں و کشمیر میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ مکمل، کشتواڑ میں سب سے زیادہ 77 فیصد ووٹ ڈالے گئے

پہلے مرحلے میں پلوامہ کی 4، شوپیاں کی 2، کولگام کی 3، اننت ناگ کی…

9 hours ago

NPS Vatsalya: این پی ایس واتسلیہ: آئندہ پیڑھی کے لیے ایک عمدہ سرمایہ کاری

این پی ایس واتسلیہ قومی پنشن اسکیم (این پی ایس) کی ایک بدلی ہوئی شکل…

10 hours ago