قومی

آکروش مارچ کے دوران بی جے پی لیڈر پرشو رام چترویدی کی ہارٹ اٹیک سے موت، خبر سن کر رو پڑے اشونی چوبے

مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے پر حملے کی مخالفت میں شامل بی جے پی لیڈر پرشورام چترویدی کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی۔ آکروش مارچ کے دوران شہید بھگت سنگھ پارک میں ہارٹ اٹیک آنے کے بعد صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں علاج کے دوران ڈاکٹر انل سنگھ نے انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

بہار کے بکسر میں بی جے پی لیڈر پرشو رام چترویدی کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی ہے۔ بی جے پی کے ذریعہ نکالا گیا احتجاجی مارچ کے دوران جیسے ہی کارکنان شہید بھگت سنگھ پارک میں پہنچے، کچھ دیر بعد وہ بے ہوش کر گر پڑے۔ وہاں موجود کارکنان اور صحافیوں نے انہیں صدر اسپتال پہنچایا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

10 جنوری کی آدھی رات میں کسانوں کے اوپر ہوئی لاٹھی چارج

واضح رہے کہ 10 جنوری کی آدھی رات میں کسانوں کے اوپر ہوئے لاٹھی چارج، 14 جنوری کو مرکزی وزیر مملکت اشونی کمار چوبے پر ہوئے حملے کی مخالفت میں شہر کے تاریخی قلعہ میدان سے بی جے پی کے ذریعہ احتجاجی مارچ نکالا گیا تھا۔ ہارٹ اٹیک سے محض کچھ دیر پہلے ہی انہوں نے میڈیا سے آکروش مارچ سے متعلق بات چیت کی تھی۔

ہارٹ اٹیک سے ہوئی موت

صدر اسپتال میں علاج کر رہے ڈاکٹر انل کمار سنگھ نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر پرشورام چترویدی کے ناک اور منہ سے بلڈ آیا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ ہارٹ اٹیک آنے کے سبب موت ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ سال 2020 میں بکسر اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑ چکے بی جے پی لیڈر پرشورام چترویدی کی موت کی اطلاع ملتے ہی سیاسی حلقوں میں غم کی لہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Unnao Rape Case: اناؤ آبروریزی معاملے میں قصوروار بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سنگر کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

 پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے اشونی چوبے

بی جے پی لیڈر پرشو رام چترویدی کے انتقال کی خبر سن کر مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے اپنے آنسو نہیں روک پائے اور رونے لگے۔ بکسر میں مرکزی وزیر کے ذریعہ جو تحریک چلائی جا رہی تھی، اس میں پرشو رام چترویدی نے سرگرم کردار ادا کیا تھا، لیکن ان کی موت نے اشونی چوبے کو توڑ دیا ہے۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

27 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

57 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago