قومی

Allahabad High Court orders to School Fees: الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، کورنا بحران میں اسکولی بچوں کی فیس واپسی کا حکم

Allahabad High Court: کورنا بحران میں اسکول فیس جمع کرنے والے والدین کو الہ آباد ہائی کورٹ (Allahabad High Court) سے بڑی راحت ملی ہے۔ ہائی کورٹ نے پیر کے روز حکم دیا ہے کہ سال 2021-2020 میں یوپی کے سبھی اسکولوں میں لی گئی فیس کا 15 فیصد معاف کیا جائے۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس راجیش بندل اور جے جے منیر کی بینچ نے سنائی ہے۔ بچوں کے سرپرستوں نے اسکول میں جمع فیس کو معاف کرانے کے مطالبہ کے پیش نظر ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی  تھی۔ ان سبھی عرضیوں پر 6 جنوری کو سماعت ہوئی تھی اور پیر کے روز یہ فیصلہ آیا ہے۔

 لاک ڈاؤن میں بند تھے اسکول

دراصل، یوپی میں کورونا وائرس وبا کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران اسکولوں کی آپریٹنگ پوری طرح سے بند تھی۔ کچھ اضلاع میں آن لائن کلاسیز ضرور چلائی گئی تھیں، لیکن اس کے باوجود اسکولوں نے بچوں کے سرپرستوں سے پوری فیس وصول کی تھی۔

اسکولوں نے کئی چارج وصول کئے: گارجین

ہائی کورٹ میں داخل عرضی میں بچوں کے سرپرستوں نے کہا کہ سال 2021-2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران پرائیویٹ اسکولوں میں آن لائن ٹیوشن کے علاوہ کوئی بھی سروس نہیں دی گئی تھی۔ باوجود اس کے اسکولوں نے بلڈنگ فیس، سالانہ فیس سمیت کئی دیگر چارج وصول کئے تھے۔

 15 فیصد فیس معاف کریں گے اسکول: عدالت

الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ریاست کے سبھی اسکولوں کو 2021-2020 میں لی گئی کل فیس کا 15 فیصد آئندہ سیشن میں ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔ جبکہ جو بچے اسکول چھوڑ کر چلے گئے ہں، ان کا 15 فیصد پیسہ ان کے والدین کو لوٹانا ہوگا۔ اس کے لئے ہائی کورٹ نے ریاست کے سبھی اسکولوں کو دو ماہ کا وقت دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Rakesh Tikait on Lok Sabha Election 2024: راکیش ٹکیٹ کا بڑا اعلان- لوک سبھا انتخابات 2024 میں کسی بھی پارٹی کو حمایت نہیں دے گا بھارتیہ کسان یونین

واضح رہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم کو اگر کوئی سپریم کورٹ میں چیلنج بھی کرتا ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ دراصل، سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کو بنیاد بناکر الہ آباد ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ نے فیصلہ سنایا ہے۔ دراصل، اگر یہ معاملہ سپریم کورٹ میں جاتا ہے تو بھی بچوں کے والدین کو وہاں سے کوئی جھٹکا لگنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ کیونکہ سپریم کورٹ نے مئی 2021 میں انڈین اسکول، جودھپور بنام راجستھان حکومت کے معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے پرائیویٹ اسکولوں کو 2021-2020 کی فیس میں 15 فیصد تخفیف کرنے کا حکم دیا تھا۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

5 hours ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

5 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

6 hours ago