قومی

Akhilesh Yadav on Reservation: ریزرویشن کی بنیادی روح سے کھیل رہی ہے سرکار…‘‘ ایس پی صدر اکھلیش یادو کا بی جے پی پر زبانی حملہ

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار کو رکھشا بندھن کے موقع پر لکھنؤ دفتر میں ایک پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران خواتین نے انہیں راکھی باندھی اور مٹھائی کھلائی۔

اکھلیش یادو نے پروگرام میں کہا کہ میں 69 ہزار نوجوانوں اور اساتذہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے مسلسل احتجاج کیا ہے۔ میں ان کی تقرری پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، انصاف کو یقینی بنانے میں شفافیت کا مظاہرہ کرے گی۔ اگر وزیر اعلیٰ 69 ہزار بھرتیوں کا راستہ نہیں نکال سکتے تو اہیں کرسی چھوڑ دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مسلسل کہتی ہے کہ اس کی امن و امان کے معاملات میں زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔ جب تک ہم بی جے پی سے آزاد نہیں ہوتے ہم بدعنوانی اور غربت سے آزاد نہیں ہوں گے۔ بی جے پی سے آزادی حاصل کرنے کا مطلب تمام پریشانیوں اور بحرانوں سے آزادی حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی نظر آئین اور ریزرویشن پر ہے، انہیں جب بھی موقع ملتا ہے وہ ریزرویشن سے کھیلتی ہے۔ بی جے پی ریزرویشن کی بنیادی روح سے کھیل رہی ہے۔ اپنی کرپشن اور غلط کاموں کو چھپانے کے لیے وہ بچوں کے مستقبل سے کھیل رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

7 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

8 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

8 hours ago