BJP Hits Back KCR: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کے ہندوستان کے افغانستان میں بدلنے والے بیان سے متعلق مخالفت شروع ہوگئی ہے۔ بی جے پی ترجمان این وی سبھاش نے کے سی آر کے بیان کی نکتہ چینی کی ہے۔ این وی سبھاش نے کے سی آر کے بیان کو ہندوستان مخالف بتاتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ عہدے کے مطابق برتاؤ نہیں کر رہے ہیں۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں رہی تو ہندوستان، افغانستان کی طرح ہوجائے گا۔ بی جے پی ترجمان نے کے سی آر کے بیان پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا، ‘تلنگانہ کے لوگ بی آر ایس (بھارت راشٹریہ سمیتی) حکومت سے تنگ آچکے ہیں اور انہیں الوداع کہنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ وہ اپنی مسلم خوشنودی کی پالیسی پر قائم ہیں اور ہندو طبقے کے جذبات کی توہین کر رہے ہیں’۔
‘اگلا الیکشن نہیں جیتیں گے کی سی آر’
بی جے پی ترجمان این وی سبھاش نے مزید کہا، ‘انہیں (کے سی آر) یہ سمجھنا چاہئے کہ وہ چار کروڑ سے زیادہ کی آبادی والی ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ ان کا بیان عہدے کے وقار کے مطابق نہیں ہے’۔ بی جے پی ترجمان نے کہا کہ کے سی آر تلنگانہ کی ترقی کے لئے کام کرنے کے بجائے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کی تنقید کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ‘وزیر اعلیٰ کے سی آر آئندہ الیکشن نہیں جیتیں گے’۔
کے سی آر نے کیا کہا تھا؟
جمعرات (12 جنوری) کو بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کے سی آر نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ اگر بھگوا پارٹی اقتدار میں رہتی ہے تو ملک کی صورتحال اسی طرح سے ہوجائے گی، جیسے طالبان کے اقتدار والےافغانستان کی ہے۔ محمودآباد میں ایک عوامی جلسے میں وزیراعلیٰ کے سی آر نے کہا، ‘اگر وہ اسی طرح سے مذہبی شدت پسندی اور لوگوں کی تقسیم جاری رکھتے ہیں تو جلد ہی ملک کے حالات طالبان کے اقتدار والے افغانستان کی طرح ہوجائیں گے’۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ملک کی ترقی تبھی ممکن ہے کہ جب لوگ امن اور ہم آہنگی کے ساتھ رہیں اور مرکز کو سبھی شہریوں کی بھلائی کی گارنٹی دینی چاہئے۔ بی آر ایس لیڈر نے کہا کہ قومی اور ریاستی دونوں سطح پر ترقی اسی وقت ہو سکتی ہے، جب مرکز میں ایک ترقی پسند اور انصاف پسند حکومت ہو۔
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…