بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے مہاراشٹر کی ایک اور سیٹ کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی نے ممبئی نارتھ سینٹرل سے پونم مہاجن کا ٹکٹ کاٹ کر کے اجول نکم کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے ممبئی کی شمالی وسطی سیٹ سے اجول نکم کو ٹکٹ دیا ہے۔ اجول نکم 26/11 کیس سمیت کئی بڑے مقدمات میں وکیل رہے ہیں۔ بی جے پی نے پونم مہاجن کا ٹکٹ کاٹ کرکے اجول نکم کو میدان میں اتارا ہے۔ اس سیٹ پر بی جے پی کافی دنوں سے منتھن کر رہی تھی۔ کانگریس نے اس سیٹ پر ورشا گائیکواڈ کو ٹکٹ دیا ہے۔
ملک میں ہوئے گزشتہ لوک سبھا انتخابات، یعنی لوک سبھا انتخابات 2019 میں، اس سیٹ پر کل 1679891 ووٹر تھے۔ اس انتخاب میں بی جے پی امیدوار پونم مہاجن نے کامیابی حاصل کی تھی، اور انہیں 486672 ووٹ ملے تھے۔ سنجے دت کی بہن پریا دت کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑی تھیں اور دوسرے نمبر پر رہیں۔ 2014 میں بھی پونم مہاجن نے اس سیٹ پر انتخابات میں پریا دت کو شکست دی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…