-بھارت ایکسپریس
Unnao Rape Case: اناؤ آبروریزی معاملے میں قصور وار بی جے پی سے معطل لیڈر اور سابق رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سنگر (Kuldeep Singh Sengar) کو ضمانت مل گئی ہے۔ کلدیپ سنگھ سنگر کی ضمانت عرضی پر پیر کے روز دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جس کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت دے دی۔ یہ پورا معاملہ سال 2017 کا ہے، تب اناؤ میں خاتون سے آبروریزی معاملے میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا اور انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اناؤ آبروریزی معاملے میں قصوروار سابق لیڈر کلدیپ سنگھ سنگر کو پیر کے روز عبوری ضمانت مل گئی ہے۔
کلدیپ سنگھ سنگر کو بیٹی کی شادی میں شامل ہونے کے لئے والد کی عبوری ضمانت کی اپیل دہلی ہائی کورٹ میں کی گئی تھی۔ سابق رکن اسمبلی کلدیپ سنگر کی بیٹی کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ نے ضمانت دی ہے۔ حالانکہ عدالت نے کلدیپ سنگھ سنگر کو 27 جنوری سے 10 فروری تک کے لئے ہی عبوری ضمانت دی ہے۔
کب ہے کلدیپ سنگر کی بیٹی کی شادی؟
اناؤ آبروریزی معاملے میں قصوروار اور عمر قید کی سزا کاٹ رہے کلدیپ سنگھ سنگر کی بیٹی کی شادی آئندہ ماہ ہے۔ سابق رکن اسمبلی کی بیٹی کی شادی کا پروگرام 18 جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔ جبکہ 8 فروری کو سابق رکن اسمبلی کی بیٹی کی شادی ہوگی۔ واضح رہے کہ 2017 میں سابق رکن اسمبلی کو قصوروار ٹھہرایا اور عمر قید کی سزا دی۔ اس کے بعد اناؤ آبروریزی معاملے کی متاثرہ کی رائے بریلی جانے کے دوران 2019 میں ایک ٹرک نے اس کی کار کو ٹکر مار دی تھی۔ جس کے بعد یکم اگست، 2019 کو سپریم کورٹ نے یوپی کی ایک نچلی عدالت سے معاملے کو دہلی منتقل کردیا تھا۔ کلدیپ سنگھ سنگر اس وقت دہلی کے تہاڑ جیل میں بند ہیں اورعمرقید کی سزا کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں اپیل کر رکھی ہے۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…