Haryana Assembly Election 2024: ہریانہ میں اسمبلی الیکشن کے لئے آج ووٹنگ ہورہی ہے۔ ووٹنگ والے دن بی جے پی نے چار لیڈران کوپارٹی سے نکال دیا ہے۔ چاروں حصاراسمبلی الیکشن سے آزاد امیدوار کے طورپرالیکشن لڑ رہے ہیں۔ پارٹی سے باہرنکالے گئے لیڈران میں بی جے پی کے کروکشیترسے رکن پارلیمنٹ نوین جندل کی ماں ساوتری جندل بھی ہیں۔ پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ آزاد امیدوارکے طورپراسمبلی الیکشن لڑ رہے پارٹی کے کارکنان کوفوری اثرسے پارٹی سے 6 سال کے لئے معطل کیا جاتا ہے۔
معطلی پرکیا بولیں ساوتری جندل؟
وہیں، ساوتری جندل سے جب بی جے پی سے باہر کئے جانے کے بارے میں سوال کیا گیا توانہوں نے کہا کہ اس کے بارے میں مجھے معلوم نہیں ہے۔ مجھے پتہ لگے گا تومیں آپ کو بتاؤں گی۔ میں آزاد الیکشن لڑرہی ہوں۔ حصارفیملی کی طرف سے جوفیملی چاہے گی، وہ کروں گی۔ معطلی کے بارے میں ابھی بات نہیں کروں گی۔ اس کے بارے میں مجھے کچھ نہیں معلوم ہے۔ واضح رہے کہ ساوتری جندل نے 2009 میں کانگریس کی ٹکٹ پرحصارسیٹ سے جیت درج کی تھی۔ 2014 کے الیکشن میں انہیں ہارکا سامنا کرنا پڑا تھا۔
گھوڑے پرسوارہوکرووٹنگ کرنے پہنچے جندل
وہیں، دوسری طرف ساوتری جندل کے بیٹے نوین جندل گھوڑے پرسوارہوکرووٹ ڈالنے کے لئے پہنچے۔ اس سے متعلق انہوں نے کہا کہ گھوڑے کی سوارکرنا مبارک مانا جاتا ہے۔ میری ماں ساوتری جندل حصارسے الیکشن لڑرہی ہیں۔ وہ حصارکی ترقی کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتی ہیں۔ وہیں ایک انٹرویوکے دوران نوین جندل نے ماں کے بی جے پی سے بغاوت کرنے کے فیصلے کودرست ٹھہرایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں پارٹی کے ٹکٹ تقسیم کے فیصلے کوصحیح مانتا ہوں، لیکن ماں کے فیصلے کا بھی احترام کرتا ہوں اوران کا ساتھ بھی دوں گا۔
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…