-بھارت ایکسپریس
MCD Standing Committee News: دہلی میونسپل کارپوریشن میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے مطالبہ سے متعلق ایوان میں بی جے پی کونسلروں نے جم کراحتجاج کیا۔ وہیں ہنگامے کے سبب 15 منٹ کے لئے ایوان ملتوی کردیا گیا۔ دراصل، دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد دہلی میونسپل کارپوریشن میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے 6 اراکین کے الیکشن کے نتائج کا اعلان ہوگیا۔ عام آدمی پارٹی کے تین اور بی جے پی کے تین اراکین اسٹینڈنگ کمیٹی کے الیکشن میں فاتح قرار دیئے گئے ہیں۔
عام آدمی پارٹی سے عامل ملک، موہنی جینوال اور رمندرکور رکن منتخب کی گئی ہیں۔ وہیں عام آدمی پارٹی کی ساریکا چودھری الیکشن ہارگئی ہیں۔ بی جے پی کی طرف سے سابق میئر رہ چکیں کمل جیت سہراوت، گجیندر درال اور پنکج لوتھرا فاتح قرار دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتی 24 فروری کو یہ الیکشن ہوا تھا، لیکن ہنگامے کے سبب میئر نے دوبارہ الیکشن کرانے کا اعلان کردیا تھا۔ اس کی مخالفت میں بی جے پی نے میئر کے فیصلے کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج دیا تھا۔
پہلے بھی ہوا تھا ایم سی ڈی میں ہنگامہ
ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں دوبارہ الیکشن کرانے کی میئر شیلی اوبرائے کے مطالبہ کو خارج کردیا تھا۔ ساتھ ہی میئر کو حکم دیا تھا کہ پہلے کے ووٹنگ کی بنیاد پر ہی انتخابی نتائج کا اعلان کریں۔ اتنا ہی نہن، جس ووٹ کو میئر نے منسوخ کردیا تھا، اسے بھی درست مانا جائے۔ واضح رہے کہ دسمبر 2022 میں دہلی میونسپل کارپوریشن الیکشن کے نتائج آنے کے بعد میئر، ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے 6 اراکین کے انتخاب سے متعلق زبردست ہنگامہ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Jammu and Kashmir Hijab Row: کیا حجاب پہننے والی لڑکیوں کو نہیں ہے تعلیم کا حق؟ اسکول کے فیصلے پر طالبات کا سوال
سپریم کورٹ کے حکم پر میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن عام آدمی پارٹی کے حق میں جانے کے بعد اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین کا انتخاب کرانے سے متعلق بھی عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان خوب رسہ کشی دیکھنے کو ملی۔ کافی ہنگامے کے بعد ووٹنگ ہوئی بھی تو میئر شیلی اوبرائے نے بی جے پی حامی ایک کونسلر کے ووٹ کو منسوخ کردیا۔ اس سے متعلق ایوان میں زبردست ہنگامہ بھی ہوا۔ میئر نے دوبارہ اسٹیڈنگ کمیٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ لیا، لیکن ہائی کورٹ کے حکم کے بعد اسی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…