قومی

Waterspout Tomado: کبھی پانی کا بگولا دیکھا ہے؟ بہار میں نظر آیا امریکہ، کینیڈا والا حیران کن نظارہ، ویڈیو وائرل

بہار میں گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل بارش اور خراب موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی دوران 26 ستمبر کو محی الدین نگر بلاک کے علاقے میں ایک حیرت انگیز قدرتی واقعہ پیش آیا۔ پانی کی سطح سے آسمان کے بادلوں تک ایک گھومتا ہوا ستون نما بگولا بنتا دکھائی دیا، جسے دیکھ کر مقامی لوگ حیران رہ گئے۔ مقامی افراد کے مطابق اچانک بادلوں سے نیچے کی جانب ایک قیف نما گھومتی ہوئی شکل بنتی نظر آئی۔ یہ شکل پانی کی سطح سے شروع ہوکر اوپر بادلوں تک جاتی دکھائی دے رہی تھی۔ کئی لوگوں نے اس نایاب منظر کو اپنے موبائل فون کے کیمروں میں قید کر لیا، جس کے بعد اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

ہاتھی کی سونڈ جیسی دکھائی دی شکل

اس غیر معمولی قدرتی منظر سے متعلق علاقے میں مختلف طرح کی باتیں بھی ہونے لگیں۔ کئی بزرگوں نے اسے روایتی طور پر ’ہتھیا نکشتر‘ کے دوران بننے والی مخصوص ہواؤں سے جوڑ کر دیکھا، کیونکہ اس بگولے کی شکل کافی حد تک ہاتھی کی سونڈ جیسی دکھائی دے رہی تھی۔ تاہم ماہرین موسمیات کے مطابق اس طرح کے قدرتی واقعات کو سائنسی بنیاد پر سمجھا جاتا ہے اور اسے ’واٹر اسپاؤٹ‘ یا پانی کا بگولا کہا جاتا ہے۔

کیا ہوتا ہے واٹر اسپاؤٹ؟

اس قدرتی واقعے کے حوالے سے ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے ذریعے معلومات شیئر کی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق واٹر اسپاؤٹ پانی کی سطح کے اوپر بننے والا تیزی سے گھومنے والی ہوا کا ایک ستون ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر قیف کی شکل کا دکھائی دیتا ہے اور اس کا اوپری سرا بادلوں سے جڑا ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹر اسپاؤٹ میں دکھائی دینے والا زیادہ تر پانی دراصل نیچے سے اوپر کی جانب نہیں کھنچتا۔ بادلوں کے اندر ہونے والے تکثیف کے عمل سے بننے والی بارش کی بوندیں اس مخصوص شکل کو نمایاں کرتی ہیں۔

واٹر اسپاؤٹ کی 2 قسمیں

ماہرین کے مطابق پانی کے بگولے بنیادی طور پر 2 طرح کے ہوتے ہیں۔ پہلی قسم طوفانی واٹر اسپاؤٹ کی ہے، جو کافی تباہ کن ہو سکتی ہے۔ دوسری قسم عام موسمی حالات میں بننے والی ہوتی ہے، جو ساحل یا زمین سے ٹکراتے ہی کمزور ہوکر ختم ہو جاتی ہے۔ محی الدین نگر میں نظر آنے والا یہ پانی کا بگولا علاقے کے لوگوں کے لیے انتہائی غیر معمولی منظر رہا۔ قدرتی مظاہر کے اس حیران کن واقعے کو دیکھنے کے لیے لوگوں میں خاصا تجسس پیدا ہوا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

World Rabies Day: عالمی یوم ریبیز، کتا کاٹ لے تو یہ غلطیاں ہرگز نہ کریں، فوراً اٹھائیں یہ قدم، ورنہ جا سکتی ہے جان

ضلع اسپتال کی اینٹی ریبیز ویکسین او پی ڈی کے انچارج ڈاکٹر موہت بنسل نے…

41 minutes ago

Indian Languages ​​in the Digital World: ڈیجیٹل دنیا میں ہندوستانی زبانوں کے امکانات اور چیلنجز پر دو روزہ قومی سیمینار کا اختتام

سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈیجیٹل دور میں ہندوستانی زبانوں کا…

2 hours ago