Pappu Yadav In Raebareli: کانگریس لیڈرپپو یادو یوپی کے رائے بریلی پہنچے ہیں، جہاں وہ کانگریس لیڈرراہل گاندھی کے حق میں انتخابی تشہیرکریں گے۔ اس بات کی جانکاری ہفتہ (11 مئی) کو انہوں نے خود اپنے ایکس اکاؤنٹ پرپوسٹ کے ذریعہ دی ہے۔
رائے بریلی میں انتخابی تشہیرکریں گے پپویادو
دراصل، لوک سبھا الیکشن سے متعلق تمام پارٹیاں اپنے حق میں ووٹ بٹورنے کے لئے اس شدت کی گرمی میں بھی جی جان سے مصروف ہیں۔ کانگریس کی انتخابی تشہیرمیں پپو یادو بھی کافی سرگرم ہیں۔ پپویادو نے اپنے ایکس(ٹوئٹر) پوسٹ میں لکھا ہے”رائے بریلی آگیا ہوں 44 سال میں پہلی رائے بریلی آئے ہیں، رائے بریلی کا ایم پی ملک کا وزیر اعظم بننے والا ہے۔ اسے لے کرلوگوں میں کافی جوش ہے۔“
پپویادونے اپنے پوسٹ میں لکھا، رائے بریلی آگیا ہوں۔ 44 سال بعد رائے بریلی کا ایم پی ملک کا وزیراعظم بننے والا ہے۔ زبردست جوش ہے۔ راہل گاندھی جی پانچ لاکھ سے بھی زیادہ ووٹوں کے فرق سے جیتیں گے! کوئی حیرانی نہیں ہوگی، اگرسارے ریکارڈ ٹوٹ جائیں!
رائے بریلی سیٹ سے انتخابی میدان میں راہل گاندھی
راہل گاندھی یوپی کی رائے بریلی سیٹ سے انتخابی میدان میں ہیں۔ ان کا مقابلہ بی جے پی سے دنیش پرتاپ سنگھ سے ہے۔ حالانکہ پہلے بحث تھی کہ وہ امیٹھی سیٹ سے بھی الیکشن لڑسکتے ہیں، لیکن امیٹھی سیٹ کانگریس امیدوارکشوری لال شرما کودے دی گئی ہے۔ راہل گاندھی وائناڈ سیٹ سے بھی امیدوارہیں۔ یہ پہلی بارہے کہ راہل گاندھی رائے بریلی سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ اس سیٹ سے ان کی ماں سونیا گاندھی ہمیشہ الیکشن لڑتی تھیں، لیکن ان کے راجیہ سبھا جانے کے بعد یہ سیٹ خالی ہوگئی تھی، رائے بریلی میں پانچویں مرحلے میں 20 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔
پپویادو آزاد امیدوار کے طورپر میدان میں
واضح رہے کہ پپویادوبہارکی پورنیہ سیٹ سے آزادامیدوارکے طورپرمیدان میں تھے، جہاں دوسرے مرحلے میں الیکشن ختم ہوگیا ہے۔ اب وہ کانگریس پارٹی کی انتخابی تشہیرمیں مصروف ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک زندہ رہیں گے، کانگریس نہیں چھوڑیں گے۔ حالانکہ کانگریس سے انہیں لوک سبھا کا ٹکٹ نہیں مل سکا، کیونکہ عظیم اتحاد میں آرجے ڈی نے وہاں سے اپنا امیدواراتاردیا تھا، جس کے بعد پپو یادونے مجبوری میں آزاد امیدوارکے طورپرالیکشن لڑا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…