قومی

”وہ کہتے ہیں کہ رام مندر اور رام نومی غلط ہے…“وزیراعظم مودی نے تلنگانہ کانگریس پرکی تنقید

PM Modi in Mahabubnagar: لوک سبھا الیکشن کی تشہیرکے لئے حیدرآباد پہنچے وزیراعظم مودی نے کانگریس پرجم کرحملہ بولا اورکہا کہ وہ کہتے ہیں کہ رام مندراوررام نومی مناناغلط ہے۔ ”وہ کہتے ہیں کہ رام مندراوررام نومی منانا غلط ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ بھگوان رام کی پوجا، آئیدیا آف انڈیا کے خلاف ہے۔ ہندوستان کو ہمیشہ غیرملکی چشمے سے دیکھنے والی کانگریس کوآئیڈیا آف انڈیا کا اندازہ ہی نہیں ہے۔“ وزیراعظم مودی نے کہا کہ آخرکیا ہے۔۔۔Idea of India؟ وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئیڈیا آف انڈیا… ہندوستان کی ہزاروں سال پرانی تہذیب کی جھلک ہے۔ آئیڈیا آف انڈیا یعنی… ستیہ میوجیتے۔

خطرناک ہے کانگریس کا ایجنڈا

وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ کانگریس بھگوان کرشان کے رنگ والے لوگوں کوافریقی کہتی ہے۔ وہ نہیں چاہتے تھے کہ دروپدی مرمو ہندوستان کی صدرجمہوریہ بنیں۔ کیا یہ آدیواسیوں کی توہین نہیں ہے؟ وزیراعظم نے تقریرجاری رکھتے ہوئے کہا کہ کانگریس کا ایجنڈا اتنا خطرناک ہے کہ وہ رام مندرتعمیر اوررام نومی تقریب کو ہندوستان کے خیال کے خلاف بتاتی ہے۔ وہ کہہ سکتے ہیں کہ میرا مندرجانا ہندوستان مخالف ہے، جبکہ یہی لوگ سرکاری افطارکا انعقاد کرتے ہیں اوردہشت گردوں کی قبروں کوسجاتے ہیں۔ جمعہ کو یہاں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی ہندوؤں اورہندو تہواروں سے اتنی نفرت کرتی ہے کہ اب روزاس کا پردہ فاش ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس ہندوؤں کواپنے ملک میں دوئم درجے کا شہری بنانا چاہتی ہے۔ نریندرمودی نے یہ بھی کہا کہ کانگریس ہندومخالف ہے اوراسے معلوم ہے کہ مذہب پرمبنی ریزرویشن غیرآئینی ہے۔

راہل گاندھی اورسیم پترودا پربولا حملہ

تلنگانہ کے محبوب نگراورمہاراشٹرکے نندوربرمیں انتخابی ریلیوں کو خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کانگریس اورراہل گاندھی پرحملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا شہزادہ ’محبت کی دوکان‘ لے کرنکلے تھے، لیکن دوکان کا بورڈ اب دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ وہ سماج میں زہرگھولنے میں مصروف ہیں۔ ٹکڑے ٹکڑے گینگ کی حامی ملک کوٹکڑوں میں بانٹنے کی بات کررہے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے کانگریس ہندوآستھا کوختم کرنے کی سازش کرنے کا بھی الزام لگایا اورراہل گاندھی پرحملہ بولتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے شہزادے کے امریکہ میں رہنے والے’گرو‘ (سیم پترودا) نے کہا ہے کہ رام مندراوررام نومی اتسو’آئیڈیا آف انڈیا‘ کے خلاف ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Shashi Tharoor on Ramesh Bidhuri Remark: پرینکا گاندھی پر رمیش بدھوڑی کے بیان پر ششی تھرور نے کہا-’یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں‘

وائرل ویڈیو میں بی جے پی لیڈر رمیش بدھوڑی کے بیان پر کانگریس کے رکن…

4 hours ago

Bangladesh cancels judges training programme: بنگلہ دیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کے لیے تربیتی پروگرام منسوخ کر دیا

یہ پروگرام ہندوستان کی نیشنل جوڈیشل اکیڈمی اور مدھیہ پردیش کی اسٹیٹ جوڈیشل اکیڈمی میں…

6 hours ago

Delhi Politics: سی ایم آتشی نے رمیش بدھوڑی کو قرار دیا خواتین مخالف، پرینکا گاندھی پر کیے تبصرے پر کیا جوابی حملہ

دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے کالکاجی اسمبلی سے بی جے پی امیدوار رمیش بدھوڑی…

6 hours ago