قومی

Bihar CM Nitish Kumar: نتیش کمار کا بڑا اعلان، بجٹ سیشن کے بعد پورے ملک کی یاترا پر نکلیں گے بہار کے وزیر اعلیٰ

Bihar CM Nitish Kumar big announcement on Country tour: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار ‘سمادھان یاترا’ کے پیش نظر مغربی چمپارن میں ہیں۔ اپنی یاترا شروع کرنے سے پہلے انہوں نے بڑا اعلان کردیا ہے۔ نتیش کمار نے بتایا کہ وہ بجٹ سیشن کے بعد ملک کی یاترا پر نکلیں گے۔ اس کا مطلب صاف ہے کہ 2024 لوک سبھا انتخابات کی تیاری سے متعلق وہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لئے وہ پورے ملک میں یاترا کریں گے۔ اس کے تحت وہ دہلی کے ساتھ ہی دیگر ریاستوں اورمختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

بہار کے وزیر اعلیٰ نے جمعرات کو اپنی ‘سمادھان یاترا’ شروع کرنے سے پہلے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ وہ جلد ہی ملک کی یاترا پر جانے والے ہیں، جس کے لئے تیاری شروع کردی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس دوران یہ بھی بتایا کہ پہلے وہ سمادھان یاترا مکمل کریں گے، اس کے بعد بجٹ سیشن بھی ہے۔ بجٹ سیشن کے بعد ملک گیر یاترا کی تیاری کی جائے گی۔

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا یہ اعلان کئی لحاظ سے خاص مانا جا رہا ہے۔ دراصل، نتیش کمار پہلے ہی یہ اعلان کرچکے ہیں کہ وہ اس سال دہلی میں حکومت بدلنے کے لئے اپنی کوشش تیز کردیں گے۔ بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت بنانے کے ساتھ ہی نتیش کمار نے یہ اعلان کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لئے وہ سبھی ریاستوں کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

Supreme Court on Haldwani Protest: ہلدوانی میں نہیں چلے گا بلڈوزر، سپریم کورٹ نے ریلوے اور ریاستی حکومت کو جاری کیا نوٹس

واضح رہے کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی ان دنوں ‘بھارت جوڑو یاترا’ پر نکلے ہوئے ہیں۔ راہل گاندھی کا کنیا کماری سے کشمیرتک جانے کا پلان ہے۔ کئی ریاستوں سے ہوتے ہوئے وہ اس وقت اترپردیش میں ہیں۔ اب ہریانہ اور پنجاب کے راستے ہوتے ہوئے کشمیر تک جائیں گے۔ راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ وہ نفرت کی بازار میں محبت کی دوکان کھولنے نکلے ہیں۔ راہل گاندھی کو کانگریس کے علاوہ کئی دوسری سیاسی جماعتوں کے لیڈران کی بھی حمایت مل رہی ہے، جس سے ان کا حوصلہ مزید بلند ہوگیا ہے۔ جموں وکشمیر میں ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے پہنچنے کے بعد یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ وہاں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران بھی شرکت کریں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

23 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

52 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago