آج مہاگٹھ بندھن نے بہار میں الیکشن کمیشن کی طرف سے چلائی جارہی اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) مہم کے خلاف ریاست گیر چکہ جام کا اعلان کیا ہے۔ اس احتجاج میں مہاگٹھ بندھن کی تمام اتحادی جماعتیں بشمول راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)، کانگریس، بائیں بازو کی پارٹیاں، وی آئی پی پارٹی اور جن ادھیکار پارٹی (پپو یادو) شامل ہیں۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج پٹنہ پہنچیں گے اور تیجسوی یادو کے ساتھ انکم ٹیکس گولمبر سے الیکشن آفس تک مارچ کریں گے۔وہیں دوسری جانب چکہ جام کا اثر شروع ہوچکا ہے۔مہاگٹھ بندھن کے کارکنوں نے پٹنہ کے مانیر اسمبلی حلقہ سے گزرنے والی قومی شاہراہ-30 پر بہار بند کی حمایت میں ٹائر جلائے ہیں ۔
ادھربہار کے نائب وزیر اعلیٰ وجے سنہا نے مہاگٹھ بندھن کی طرف سے بلائے گئے بہار بند پر کہا، ‘یہ افسوسناک اور بدقسمتی کی بات ہے۔ الیکشن کمیشن اگر آگاہی پھیلانا چاہتا ہے تو اس میں غلط کیا ہے۔ یہ کسی ایک ذات یا جماعت کے لیے نہیں بلکہ سب کے لیے ہے۔ انہیں اس بات پر اعتراض کیوں ہے کہ باہر کے لوگ غلط ووٹ نہیں ڈال سکتے؟۔وہیں چکا جام کے دوران آر جے ڈی کارکنوں نے گاندھی سیتو پل کو بند کر دیا ہے۔پٹنہ سے حاجی پور، دربھنگہ اور پورنیہ جیسے شہروں تک پہنچنے کے لیے یہ پل بہت اہم ہے۔ اس پل کے بند ہونے سے پٹنہ سے ان شہروں کی طرف جانے والے لوگوں کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔
نمو بھارت ٹرین دربھنگہ میں روکی گئی
بند کے حامیوں نے جے نگر سے پٹنہ جانے والی نمو بھارت ٹرین کو دربھنگہ اسٹیشن پر روک دیا ہے۔ آر جے ڈی سمیت گٹھ بندھن کے کارکنوں نے ٹرین کے سامنے کھڑے ہو کر حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ وہ ووٹر لسٹ پر نظرثانی کی مہم کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دیکھے گئے۔آرا میں بھی آر جے ڈی لیڈر اور حامی بہار بند کو کامیاب بنانے کے لیے نکل آئے ہیں۔ جگدیش پور اسمبلی کے سابق آر جے ڈی ایم ایل اے بھائی دنیش نے اپنے حامیوں کے ساتھ شرم جیوی ایکسپریس اور وبھوتی ایکسپریس کو بیہیا اسٹیشن پر روکا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔اس طرح کی درجنوں تصویریں آرہی ہیں جہاں مہا گٹھ بندھن کے کارکنان شاہراہ اور شہر کے ساتھ ساتھ ٹرین کو بھی روک رہے ہیں اور چکہ جام کو کامیاب بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔
جمہوریت بچانے کی اپیل
وہیں آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے آج کے بند کے حوالے سے ایک پوسٹ کیا ہے۔جس میں انہوں نے بہار بند اور چکہ جام میں شامل ہونے اور جمہوریت بچانے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ غریبوں، پسماندہوں، دلتوں اور اقلیتوں کو ووٹر لسٹ سے نکالنے کی الیکشن کمیشن اور بی جے پی کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اگر ہم آج نہیں بیدار ہوئے تو کل ووٹ کا حق بھی چھین لیا جائے گا۔اس پوسٹ میں تیجسوی نے راہل گاندھی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ندھی تیواری سوشل میڈیا پر کافی مقبول تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ فیس بک پر…
وزیر اعظم مودی سمیت لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و…
شرومنی اکالی دل (امرتسر) کے قائم مقام صدر ایمان سنگھ مان نے کہا کہ وہ…
شریئس ائیر کی کپتانی میں بھارتی ٹیم اب یکم اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل مقابلہ…
۔اس معاملے میں بس کی نگرانی کے انتظامات پر بھی سوال اٹھے تھے۔ بتایا گیا…
میزبان ازبکستان نے آخری راؤنڈ میں یوکرین کو 2.5-1.5 سے شکست دے کر گولڈ میڈل…