راجستھان کے مشہور ناصر جنید قتل کیس کے ملزم نے خودکشی کر لی ہے۔ ملزم نے پلول کے قریب دہلی آگرہ ریلوے ٹریک پر ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کر لی۔مبینہ گئو رکشک لوکیش سنگلا نے خودکشی کرنے سے پہلے ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کیا، جس میں اس نے الزام لگایا کہ وہ بجرنگ دل کے ارکان کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کر رہے ہیں۔ خودکشی کرنے سے پہلے اس نے یہ ویڈیو اپنی بیوی کو بھیجی۔بعد میں سنگلا کی بیوی نے اس ویڈیو کے ساتھ پولیس میں شکایت درج کرائی۔ سنگلا کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں سنگلا کا کہنا ہے کہ تین لوگ انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے میرے پیچھے غنڈے بھیجے اور مجھے دھمکی دی کہ مجھے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جائے گا۔ ان کے نام بھارت بھوشن، ہرکیش یادو اور انیل کوشک ہیں، جو بجرنگ دل کی ہریانہ یونٹ کے کنوینر ہیں۔ پولیس ان کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
آپ کو بتادیں کہ 16 فروری 2023 کو راجستھان-ہریانہ بارڈر پر ناصر اور جنید کی لاشیں ایک جیپ میں جلی ہوئی ملی تھیں۔ الزام ہے کہ کچھ گئو رکشکوں نے انہیں اغوا کیا تھا۔ ناصر اور جنید کو گائے کی اسمگلنگ کے الزام میں اغوا کیا گیا تھا۔ اس کیس میں سنگلا بھی ملزم تھا۔سنگلا کی بیوی دمیانتی نے اپنی شکایت میں کہا کہ تین لوگ طویل عرصے سے ان کے شوہر کو ہراساں کر رہے تھے۔ خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر نوح ضلع میں سماجی کارکن تھا۔ یہ تینوں لوگ اس کے شوہر کا پیچھا کرتے تھے اور اس پر نظر رکھتے تھے۔ یہ لوگ گھر میں بھی آئے اور اسے دھمکیاں دیں۔
دمیانتی نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ان لوگوں نے میرے شوہر کی زندگی برباد کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ میرا شوہر ان سے ڈرتا تھا اور اس نے مجھ سے کئی بار اس بارے میں بات کی تھی۔ وہ اندر سے ٹوٹا ہوا تھا، جس کی وجہ سے اس نے 5 جولائی کی رات 8.30 بجے دہلی-آگرہ ریلوے ٹریک پر خودکشی کر لی، خودکشی کرنے سے پہلے اس نے اپنے موبائل سے مجھے ایک ویڈیو بھیجا تھا۔اس کی بیوی کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں تین لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس معاملے میں فرید آباد کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ راجیش چیچی نے کہا کہ سنگلا کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے اور اس کی لاش اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔ تینوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم مودی سمیت لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و…
شرومنی اکالی دل (امرتسر) کے قائم مقام صدر ایمان سنگھ مان نے کہا کہ وہ…
شریئس ائیر کی کپتانی میں بھارتی ٹیم اب یکم اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل مقابلہ…
۔اس معاملے میں بس کی نگرانی کے انتظامات پر بھی سوال اٹھے تھے۔ بتایا گیا…
میزبان ازبکستان نے آخری راؤنڈ میں یوکرین کو 2.5-1.5 سے شکست دے کر گولڈ میڈل…
برطانوی حکومت نے بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو 23 مارچ 1931 کو…