آرجےڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بہار کے پٹنہ میں ‘بہار بند’ مارچ کے دوران مہاگٹھ بندھن کے کارکنوں سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ہدایت پر ووٹر لسٹ میں سے غریب لوگوں کے نام ہٹائے جا رہے ہیں۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ مودی اور نتیش کمار کی ‘داداگیری’ کام نہیں کرے گی،یہ عمل غریبوں کے ووٹنگ حقوق کو چھیننے کی کوشش ہے۔خطاب میں تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ بہار میں الیکٹورل رول کی تصدیق کا مقصد غریب اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کے لوگوں کو ووٹ دینے سے روکنا ہے۔
اس دوران تیجسوی یادو نے سوال اٹھایا کہ یہ عمل الیکشن سے صرف دو مہینے قبل کیوں کیا جا رہا ہے، اور الزام لگایا کہ ایسی دستاویزات مانگی جا رہی ہیں جن تک غریب لوگ رسائی نہیں رکھتے۔ انہوں نے مہاگٹھ بندھن کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اس غیر منصفانہ عمل کے خلاف متحد ہو کر لڑیں۔اس ریلی کے دوران مہاگٹھ بندھن کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وہیں مہاگٹھ بندھن کے رہنماوں بشمول راہل گاندھی بھی اس چکہ جام کا حصہ رہے۔
-تیجسوی یادو نےدوران خطاب یہ بھی کہا کہ کیا یہ دو گجراتی فیصلہ کریں گے کہ کون بہاری ووٹ دیں گے اور کس بہاری کو ووٹ کا حق نہیں ملے گا؟ یہ لوگ آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں۔ ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ہم آر ایس ایس اور بی جے پی کی دادا گیری کو نہیں چلنے دیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ…
وزیر اعظم مودی کے وژن کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ملک میں علاقائی رابطے…
وزیراعظم نریندر مودی کے خطبات پر مشتمل کتاب ’تہذیب کا پانچواں باب‘ کی تقریب اجرا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھارتی دستے کی حوصلہ…
ممبئی کے جوہو علاقے میں اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کی گئی۔ اس واقعے میں…
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش اور خوف کا ماحول ہے۔ سڑک کنارے کام کر…