بھارت ایکسپریس۔
انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے نائب صدر کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ ہندوستان کی نمائندہ ڈاکٹرشیفالی جنیجا کو تنظیم کا نائب صدرمنتخب کیا گیا ہے۔ یہ ہندوستان کے لئے فخرکی بات ہے۔ ایسا موقع 68 سال بعد آیا ہے، جب ایک ہندوستانی کو آئی سی اے او (ICAO) کا نائب صدر بنایا گیا ہے۔
شفالی جنیجا ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون
شیفالی جنیجا آئی سی اے او میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔ شیفالی جنیجا، انڈین ریوینیوسروس (انکم ٹیکس کیڈر) کی 1992 بیچ کی افسر، آئی سی اے اومیں شامل ہونے سے پہلے شہری ہوا بازی کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری کے طورپرخدمات انجام دے رہی تھیں۔
شیفالی نے 2019 سے آئی سی اے او کی کونسل میں خدمات انجام دیں
پچھلے سال ستمبرمیں، شیفالی جنیجا کو آئی سی اے او کی ایوی ایشن سیفٹی کمیٹی (اے ایس سی) کا چیئرمین منتخب کیا گیا تھا، اور 12 سال کے وقفے کے بعد اس عہدے پرکسی ہندوستانی کوفائز کیا گیا تھا۔ شیفالی جنیجا 2019 سے آئی سی اے او کی کونسل میں ہندوستان کے نمائندہ کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…