بھارت ایکسپریس۔
Amit Shah Reaction On PM Modi’s US Visit: اپنے تین روزہ امریکہ کے سرکاری دورے پر گئے وزیراعظم مودی کا وہاں کے صدارتی بھون میں شاندار استقبال ہوا۔ وزیراعظم مودی کے وائٹ ہاوس میں ہوئے شاندار استقبال سے بے حد خوش ملک کے وزیرداخلہ امت شاہ نے اسے وزیراعظم مودی کی سفارتی اور عالمی تعلقات کی جیت بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کے دنیا میں بڑھے ہوئے اثرکا ثبوت ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹوئٹر پر وزیراعظم مودی کے استقبال کا ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا، “وزیراعظم کا وائٹ ہاوس میں والہانہ استقبال ان کے سفارتی اصولوں کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے، ملک میں عوام کے لیڈراورعالمی اسٹیج پرکرشمائی لیڈر مودی کو جو عزت دی گئی، وہ سبھی ہندوستانیوں کے لئے قابل فخر ہے۔”
بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ نے استقبالیہ تقریب کا ایک ویڈیو کلپ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا، “مجھے یاد نہیں ہے کہ دنیا کے کسی بھی لیڈر کو وائٹ ہاوس میں اس طرح کا استقبالیہ ملا ہو۔” مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بھی ویڈیو کلپ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، فخرمحسوس کر رہا ہوں۔
بھارت ایکسپریس۔
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…