Opposition Parties Meeting: اپوزیشن جماعتوں کی اہم میٹنگ کا ایجنڈا طے، وزیر اعظم مودی کے خلاف تیار کی جائے گی بڑی حکمت عملی

Opposition Parties Meeting in Patna: لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کے خلاف متحد ہوکر میدان میں اترنے کی کوشش میں مصروف اپوزیشن سیاسی جماعتیں (23 جون) کو پٹنہ میں ملاقات کرنے والے ہیں۔ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی دعوت پر اپوزیشن جماعتوں کی بڑی میٹنگ بلائی گئی ہے۔ کئی عظیم لیڈر اس میٹنگ میں بی جے پی کو مرکزی کے اقتدار سے باہر کرنے کے مقصد سے تبادلہ خیال کریں گے اور وزیراعظم مودی کی قیادت والی حکومت کے خلاف ایک مضبوط محاذ کی تشکیل کی حکمت عملی بنائیں گے۔ آپ کو بتاتے ہیں کہ اس میٹنگ میں کون کون لیڈرشامل ہونے والے ہیں اور میٹنگ سے متعلق کس نے کیا ہے۔

اس میٹنگ میں 15 اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے لیڈران حصہ لینے والے ہیں۔ کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی، این سی پی کے صدر شرد پوار، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان، جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین، تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ  ایم کے اسٹالن، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو، مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے، جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ، سیتا رام یچوری اور ڈی راجہ وغیرہ شامل ہوں گے۔

 جینت چودھری میٹنگ میں نہیں ہوں گے شامل

اس میٹنگ کی میزبانی بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو کر رہے ہیں۔ اس میٹنگ میں راشٹریہ لوک دل (آرایل ڈی) کو بھی حصہ لینا تھا۔ حالانکہ پہلے سے مقررہ پروگرام کے سبب پارٹی صدر جینت چودھری اس میٹنگ میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ انہوں نے جمعرات (22 جون) کو خط لکھ کراپوزیشن اتحاد کے تئیں اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

کیا ہے اپوزیشن میٹنگ کا ایجنڈا؟

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں وزیراعظم امیدوار سے متعلق سوالوں کو درکنار کرکے مشترکہ مقابلے کی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس بات پر بھی سبھی پارٹیاں متفق ہیں کہ پہلا ہدف بی جے پی اور نریندر مودی کو اقتدار سے ہٹانا ہے۔ اسی بات کا اعلان بھی کیا جاسکتا ہے۔ تقریباً 450 سیٹوں پر بی جے پی کے خلاف صرف ایک اپوزیشن امیدوار کھڑا کرنے پر بھی رضا مندی بن سکتی ہے۔ اروند کیجریوال اس میٹنگ میں مرکز کے آرڈیننس کا موضوع اٹھانے والے ہیں جبکہ ممتا بنرجی بھی بنگال میں کانگریس اور لیفٹ کے درمیان تال میل کا موضوع اٹھاسکتی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

22 minutes ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

34 minutes ago

Preeti Shekhar Slams Prashant Kishor: ’اپنی اوقات میں رہیے پرشانت کشور‘، بی جے پی کی جنرل سکریٹری پریتی شیکھر کا پی کے پر سخت حملہ

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…

53 minutes ago

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

2 hours ago