قومی

Maharashtra Assembly Election 2024: مہاراشٹر میں انتخاب سے قبل دیویندر فڑنویس کا بڑا بیان، کانگریس کے اور بھی لیڈران بی جے پی میں ہوں گے شامل

بی جے پی لیڈر اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے جمعرات کو کہا کہ ریاست میں مہاوتی حکومت دوبارہ بر سر اقتدار آئے گی۔ کانگریس کے مزید رہنما بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ ممبئی کانگریس کے سینئر لیڈر روی راجہ آج دیویندر فڑنویس کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہو گئے ۔

نائب وزیر اعلیٰ فڑنویس نے دیوالی سے متعلق منعقد ایک تقریب میں کہا کہ انتخابات کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے وزیر اعلیٰ منتخب ہوں گے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ دیوالی کے بعد کانگریس کے کئی بڑے لیڈران بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا، ’’اگلے چند دنوں میں کانگریس کے بہت سے لیڈر بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ مجھ سے  یہ مت پوچھئے کہ وہ کانگریسی لیڈر کون ہیں؟ مہاوتی مخلوط حکومت دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔ مہاوتی کے حق میں لہر دیکھی جا سکتی ہے۔

مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے کے بیان پر ‘مہاوتی ریاست میں حکومت بنائے گی’، اس بات پر دیویندر فڑنویس نے کہا، “راج ٹھاکرے نے جو کہا وہ اچھی بات ہے۔ لیکن آج میں آپ کو بتاتا ہوں کہ مہاوتی حکومت ریاست میں اپنے وزیر اعلی کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔

اس کا اثر آنے والے دنوں میں نظر آئے گا۔

مختلف اسمبلی حلقوں میں مہاوتی اتحادیوں کی طرف سے بغاوت  پر دیویندر فڑنویس نے کہا، “پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا کام 30 اکتوبر کو مکمل ہو گیا تھا۔ کچھ جگہوں پر ہمیں کراس فارم ملے۔ اس سلسلے میں بدھ کی رات وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے کے گھر پر میٹنگ ہوئی۔ اس میں وزیر اعلیٰ، میں، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، ریاستی بی جے پی سربراہ چندر شیکھر باونکولے، این سی پی کے ورکنگ صدر پرفل پٹیل اور ریاستی این سی پی سربراہ سنیل تٹکرے نے شرکت کی۔ ہم نے باغیوں اور کراس فارمز کے مسائل پر بات چیت کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ جلد ہی وہ تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ اس کا اثر آنے والے دنوں میں نظر آئے گا۔‘‘

انتخابی مہم 4 یا 5 نومبر سے شروع ہوگی۔

دیویندر فڑنویس کے مطابق انتخابی مہم 4 یا 5 نومبر سے شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری، بی جے پی صدر جے پی نڈا سمیت دیگر لیڈران ریاست میں ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اسمبلی انتخابات کے لئے 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست پہلے ہی جاری کر دی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

4 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

5 hours ago