قومی

LPG Price Hike: عام آدمی کو بڑا جھٹکا، گیس سلنڈر ہوا مہنگا، جانیں کیا ہیں گیس سلنڈر کے نئے ریٹ

LPG Price Hike: تہوار کے سیزن میں تیل کمپنیوں نے صارفین کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ یکم اکتوبر سے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 209 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں اس اضافے کے بعد ملک کی راجدھانی دہلی میں 19 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1731.50 روپے ہوگئی ہے۔

دوسرے میٹرو میں کمرشل گیس سلنڈر کے نئے ریٹ جانیں کیا ہیں؟

کولکتہ میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 203.50 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 19 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1839.50 روپے ہوگئی ہے۔ ممبئی میں تجارتی سلنڈر کی قیمت 204 روپے بڑھ کر 1,684 روپے فی سلنڈر ہوگئی ہے۔ چنئی میں کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 203 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب  گیس سلنڈر 1,898 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

ستمبر میں کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی

یکم ستمبر کو تیل کمپنیوں نے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 158 روپے کی کمی کی تھی۔ اس کے بعد دہلی میں 19 کلو کے گیس سلنڈر کی قیمت 1522 روپے پر آگئی۔ اس کے علاوہ اگست کے مہینے میں بھی تیل کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 99.75 روپے کی کمی کی تھی۔

گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

قابل ذکر بات یہ  ہے کہ ملک کے میٹروپولیٹن شہروں میں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی سمیت ملک کے میٹروپولیٹن شہروں میں لوگوں کو اب بھی اتنی ہی رقم ادا کرنی پڑے گی جتنی وہ ستمبر کے مہینے میں ادا کر رہے تھے۔ 30 اگست کو مرکزی حکومت نے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کی تھی۔ اس کے بعد اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ماہرین کے مطابق نومبر کے مہینے میں گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Shashi Tharoor slams delimitation push: آٹھ سو پچاس ارکان کا ایوان اور سال میں صرف 50 دن پارلیمنٹ، یہ جمہوریت کے ساتھ مذاق ہوگا: ششی تھرور

خواتین ریزرویشن کو حد بندی سے جوڑنے پر کانگریس رکن پارلیمنٹ نے سخت تنقید کرتے…

13 minutes ago

ممتا بنرجی کو بڑی راحت، ٹی ایم سی کے باغی رتبرتا بنرجی کو لگا بڑا جھٹکا، ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کو کردیا منسوخ

 کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر رتبرتا بنرجی کی تقرری منسوخ…

1 hour ago

انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنؤ میں ہوگا 16ویں آل انڈیا ایجوکیشنل کانفرنس کا انعقاد، یہاں جانئے پوری تفصیل

دودنوں پر محیط اس کانفرنس کے 6 موضوعاتی اجلاسوں میں تعلیمی پالیسی اور سول سوسائٹی…

2 hours ago

Amit Shah to visit Kolkata: امت شاہ 30 نومبر کو کولکتہ کا  کریں گےدورہ ، بی جے پی کے آئین گورو پروگرام میں کریں گے شرکت

امت شاہ اس سے پہلے اکتوبر میں درگا پوجا کے تہوار کے دوران دو روزہ…

3 hours ago