مہاراشٹر کے سانگلی سے آزاد امیدوار کے طورپرالیکشن جیتنے کے بعد، وشال پاٹل نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی اور ان کی حمایت کی۔ کانگریس کے قومی صدر نے سانگلی کے منتخب رکن پارلیمنٹ وشال پاٹل کی حمایت کا خیر مقدم کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے عوام نے تکبر اور تفرقہ بازی کی سیاست کو سبق سکھایا ہے۔
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ”مہاراشٹر کے لوگوں نے دھوکہ دہی، تکبر اور تقسیم کی سیاست کو شکست دی۔ یہ چھترپتی شیواجی مہاراج، مہاتما جیوتیبا پھولے اور بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر جیسے ہمارے متاثر کن بزرگوں کو حقیقی خراج عقیدت ہے، جنہوں نے سماجی انصاف، مساوات اور آزادی کے لیے جدوجہد کی۔
وشال پاٹل نے کانگریس کی حمایت کی۔
لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے بعد وشال پاٹل کانگریس کے ٹکٹ پر سانگلی سیٹ سے الیکشن لڑنا چاہتے تھے لیکن سانگلی سیٹ شیوسینا (یو بی ٹی) کے پاس چلی گئی۔ اس کے بعد وشال پاٹل نے آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا اور جیت گئے۔ اب انہوں نے کانگریس صدر سے ملاقات کی اور اپنی حمایت دی۔
سانگلی لوک سبھا سیٹ پر کس امیدوار کو کتنے ووٹ؟
مہاراشٹر کی سانگلی لوک سبھا سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے والے وشال پاٹل کو 5 لاکھ 71 ہزار 666 ووٹ ملے۔ انہوں نے بی جے پی کے سنجے پاٹل کو 1 لاکھ 53 ووٹوں سے شکست دی۔ اس سیٹ پر بی جے پی امیدوار سنجے پاٹل دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے کل 4 لاکھ 71 ہزار 613 ووٹ حاصل کیے۔ اس کے ساتھ ہی اس سیٹ پر ادھو ٹھاکرے دھڑے کی شیوسینا تیسرے نمبر پر رہی۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے امیدوار چندر ہر سبھاش پاٹل کو کل 60 ہزار 860 ووٹ ملے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…